۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی ملاقات

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی اور قائد محترم کو مختلف امور پر ہونے والے جماعتی اقدامات اور ان کے نتیجے میں ہونے والی پیش رفت کے متعلق بریفنگ دی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں موجودہ امن و امان کی صورتحال، متنازعہ ترمیمی بل، علماء کانفرنسز، صوبائی و بلدیاتی انتخابات، قومی نصاب اور دیگر قومی معلات کا جائزہ لیا گیا اور قائد محترم نے ان معاملات سمیت دیگر قومی ایشو پر رہنمائی فرمائی۔

ملاقات کے دوران شہدائے پشاور کی آمدہ برسی کے پروگرامات اور آئندہ رمضان المبارک میں صوبائی انتخابات اور ایام عزاء کے حوالے سے بھی غور و خوص ہوا اور بعض اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .