۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کی جانب سے شہدائے سیہون شریف کی برسی کی مناسبت سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شیعہ علماء کونسل صوبۂ سندھ کی جانب سے منعقدہ برسی شہداء سیہون و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے، شہداء کے خاندانوں نے اپنی بلند ہمتی اور محکم جذبات کو معاشرے میں منتقل کیا ہے، ایسےجذبے اور پختہ عزم ملت کی تعمیر و ترقی کا سبب بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے سیہون کی قربانی سے ملت جعفریہ کمزور نہیں ہوئی بلکہ اس سے ملت کی استقامت و پائیداری اور فولادی عزائم میں اضافہ ہوا ہے، تکفیریت کے مکروہ چہرے کو متنازعہ ترمیمی بل جیسے نقاب سے ڈھانپنا قوم و ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ متنازعہ ترمیمی بل کی صورت میں جو لوگ تکفیریت و ناصبیت کے ہاتھ میں خنجر تھما رہے ہیں وہ در حقیقت ملک و قوم سے خیانت کر رہے ہیں، مکتبِ تشیّع کے خلاف تشدّد آمیز رویے بے سود ہیں۔ کرونا و سیلاب متاثرین کیلئے ہمارے تمام کام سیاسی مقاصد کیلئے نہیں بلکہ خدمت، عقیدے، عشق اور گہرے ایمان کی بنیاد پر تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .