۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انقلاب اسلامی ایران کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں شاندار تقریب کا اہتمام

حوزہ / انقلاب اسلامی ایران کی 44 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایران کے سفیر محترم کی جانب سے سرینا ہوٹل میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایران کے سفیر محترم جناب سید محمد علی حسینی کی جانب سے سرینا ہوٹل میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں پاکستان کے وزرا، تمام مسالک کے علماء کرام، مختلف ممالک کے سفراء کرام، دانشوران اور تمام طبقات سے لوگ شریک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بانی انقلاب حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی عظیم الشان جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رہبر معظم اور پوری ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی گئی۔

سید محمد علی حسینی نے اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی کے ثمرات، پاک ایران دوستی اور سامراجی قوتوں کی طرف سے مشکلات پر گفتگو کی اور پروگرام میں شرکت پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

انقلاب اسلامی ایران کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں شاندار تقریب کا اہتمام

قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی نے سفیر محترم کی دعوت پر خصوصی شرکت فرمائی۔ ان کے ساتھ شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی اور مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر حسن میثمی بھی شریک ہوئے۔

قابلِ ذکر ہے کہ جناب لیاقت بلوچ، علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سینٹر طلحہ محمود، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری، وزارت خارجہ ایڈوائزر طارق فاطمی، جنرل اسلم بیگ، عراقی سفیر حامد عباس، علامہ انیس الحسنین خان، سید ناصر عباس شیرازی، طاہر رشید تنولی، مفتی گلزار نعیمی اور دیگران بھی شریک ہوئے۔

سفیر محترم اور دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے قائد محترم سے ملاقاتیں کیں۔ قائد محترم اور سفیر محترم نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔

انقلاب اسلامی ایران کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں شاندار تقریب کا اہتمام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .