۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سردار میرزادہ

حوزہ/ اسلامی انقلاب ایران کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر مدرسہ علمیہ ثقلین قم کے زیر اہتمام ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ/ اسلامی انقلاب ایران کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر مدرسہ علمیہ ثقلین قم کے زیر اہتمام ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سردار میرزادہ تھے۔جنہوں نے اسلامی انقلاب ایران کی 44 ویں سالگرہ کے حوالے سے طلاب سے گفتگو کی۔

اسلامی انقلاب انسانوں کی فطرت سے مکمل سازگار ہے، سردار میرزادہ

انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب انسان کی فطرت مکمل طور پر ہماہنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کا نتیجہ انسانی فطرت کا انسانی مزاج پر غلبہ ہے۔کیونکہ انسانی فطرت خدا جو ہے اور اسی خدا جو فطرت کی وجہ سے انقلاب آیا۔

اسلامی انقلاب انسانوں کی فطرت سے مکمل سازگار ہے، سردار میرزادہ

انہوں نے کہا کہ اگر انسانی مزاج فطرت پر غلبہ حاصل کر لے تو اس سے داعش اور طالبان جیسی شدت پسند تنظیمیں وجود میں آتی ہیں اور ان سے بدتر عالمی استکباری نظام تشکیل پاتا ہے جس کا مقصد دوسرے ممالک پر قبضہ اور ان کے مال ودولت کو لوٹنا ہے اور ان ممالک کی عوام اور حکومت کو اپنی بنائی ہوئی لبرل ڈیموکریسی کے ماتحت کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی بنیاد انسان خدا جو فطرت ہے ۔تاکہ کوئی کمزور پر ظلم نہ کرسکے۔

تقریب کے آخر میں طلاب اور شرکاء نے بلند آواز سے تکبیر کہہ کر اسلامی انقلاب ایران کی پرزور حمایت کا اعلان کیا اور اسلامی انقلاب کی کامیابی اور امام امت، رہبر معظم انقلاب اور شہدائے انقلاب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .