۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شام

حوزہ/ شام میں داعش کے دہشت گردوں نے 53 افراد کو نشانہ بنایا اور موت کے گھاٹ اتار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے شہر حمص میں دہشت گردوں نے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کے تحت کم از کم 53 افراد کو ہلاک کر دیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے شام کے حمص شہر کے مشرق میں یہ دہشت گردانہ کارروائی اس وقت کی جب بہت سے لوگ کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ شام میں گزشتہ سال کے دوران داعش کے دہشت گردوں کی یہ سب سے خوفناک کارروائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بلا وجہ ان عام لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

کچھ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو داعش کے دہشت گردوں نے یرغمال بنایا اور بعد میں انہیں وہاں سرعام پھانسی دے دی، مرنے والوں میں ایک فوجی افسر بھی شامل بتایا جا رہا ہے، اسپتال پہنچی زیادہ تر لاشوں کے سروں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .