۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
عراق

حوزہ/ سعودی عرب میں بحرین سے تعلق رکھنے والے دو شیعہ نوجوانوں کی پھانسی کے خلاف عراق کے دارالحکومت بغداد میں زبردست مظاہرے ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں بحرین سے تعلق رکھنے والے دو شیعہ نوجوانوں کی پھانسی کے خلاف عراق کے دارالحکومت بغداد میں زبردست مظاہرے ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ نے پیر کے روز کہا کہ دو بحرینی نوجوانوں کو سعودی عرب اور بحرین میں بدامنی پھیلانے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی ہے ، بغداد میں لوگوں نے بحرین کے شیعہ نوجوانوں کی پھانسی کے خلاف مظاہرہ کیا اور سعودی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی۔

بغداد کے واثق اسکوائر میں مظاہرین نے سعودی اور بحرینی حکومتوں کے خلاف نعرے لگائے اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے پر تنقید کی، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر آمرانہ حکومتوں کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے پھانسی پانے والے بحرینی نوجوانوں کے پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے۔

عراق کی ’نجبا‘ مزاحمتی تنظیم کے ترجمان نصر الشمری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سعودی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ان دونوں نوجوانوں نے آزادی، انصاف اور وقار کے مطالبے کے علاوہ کوئی جرم نہیں کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .