۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
مجمع جهانی اهل بیت(ع)

حوزہ/ سعودی عرب میں شیعہ نوجوانوں کو پھانسی دئے جانے پر اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی نے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں مسلسل اقیلتوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، گزشہ ایک مہینے میں متعدد شیعہ نوجوانوں کو پھانسی دئے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے جن میں ۲ بحرینی اور قطیف سے تعلق رکھنے والے ۶ شیعہ نوجوانوں کے نام قابل ذکر ہیں، اس ظلم و ستم کی ایک طویل تاریخ کو دیکھتے ہوئے اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی نے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذہل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

»إِنَّ اللَّهَ یَأْمُرُکُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَیٰ أَهْلِهَا وَإِذَا حَکَمْتُمْ بَیْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْکُمُوا بِالْعَدْلِ ۚ إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا یَعِظُکُمْ بِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ کَانَ سَمِیعًا بَصِیرًا«

مسلمانو اللہ تم کو حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کر دیا کرو۔ اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کیا کرو۔ اللہ تمہیں بہت خوب نصیحت کرتا ہے۔ بیشک اللہ سنتا ہے دیکھتا ہے۔

نہایت ہی افسوس کا مقام ہے کہ سعودی عرب میں پھانسی دینے کے واقعات جاری ساری ہیں، خاص طور پر مکتب اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کو پھگانسی دی جا رہی ہے، جس سے دل کے زخم اور گہرے ہو گئے ہیں، اس ملک میں قیدیوں، ملزمان اور ان کے حقوق کی پامالی کی خطرناک مثال قائم ہوتی جا رہی ہے۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی، مقتولین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے لئے قانونی اور انسانی آزادی،اور اپنے مذہب کی بنیاد پر مذہبی آزادی اور الہٰی احکام پر عمل کرنے اور تقاریب اور رسومات کو اپنے مذہب کے مطابق انجام دینےکی آزادی کا مطالبہ کرتی ہے۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی ملزمین کے حق میں عادلانہ کاروائی اور ان پر دباؤ نہ ڈالنے اور وکیل کے تعتعینین کے حق کا مطالبہ کرتی ہے اورسعودی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ مجرمین (اگر واقعاً ان کا جرم ثابت ہو جائے) کے سلسلے میں من مانی سزا دینے دے گریز کرے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی، تمام عالمی برادری، عرب اور اسلامی ممالک اور مملکت سعودی عرب سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس سلسلے میں اخوت اور دوستی کا فرض ادا کریں اور اسلام کی عظیم تعلیمات پر عمل کریں، س اور سرزمینِ حرمین شریفین کے ذمہ داران سے فوری طور پر مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پھانسی دینے سے پرہیز کریں اور لوگوں کے بنیادی قوانین کی رعایت کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .