۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
شیخ عیسی قاسم

حوزہ/ سعودی عرب میں دو بحرینی شیعہ نوجوانوں کی پھانسی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، بحرین کے شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا ہے کہ بحرین کی وہ قوم ہے جو ہر روز مزاحمت کرتے ہوئے عملی طور پر ظلم کا مقابلہ کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں دو بحرینی شیعہ نوجوانوں کی پھانسی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، بحرین کے شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا ہے کہ بحرین کی وہ قوم ہے جو ہر روز مزاحمت کرتے ہوئے عملی طور پر ظلم کا مقابلہ کرتی ہے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے سعودی عرب میں دو شیعہ نوجوانوں کو پھانسی دیے جانے کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم صرف اور صرف اللہ کے سامنے جھکنے والے ہیں دوسروں کے سامنے نہیں، ہم اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے، بحرینی قوم پورے عزم کے ساتھ مزاحمت کے راستے پر آگے بڑھتی رہے گی اور اس کے حوصلے پست ہونے والے نہیں ہیں۔بحرین کےممتاز شیعہ عالم دین نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے ایسے انقلابی ہیں جن کی اہمیت ان کی شہادت کے بعد معلوم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے پیر کے روز دو بحرینی جوان صادق سمیر اور جعفر سلطان کو پھانسی دے دی تھی، ریاض کا الزام ہے کہ یہ دونوں بحرینی نوجوان سعودی عرب میں بدامنی پھیلانا چاہتے تھے۔

بحرین کے شیعہ اپنے نوجوانوں کی پھانسی کی پھانسی کو لے کر سعودی عرب کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، وہ سعودی عرب کی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان دونوں فوجیوں کی لاشیں انہیں سونپ دی جائیں۔ بحرین کی "جمعیت الوفاق" نے سعودی عرب کی طرف سے دو بحرینی نوجوانوں کو پھانسی دینے کو بہت بڑی غلطی قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ کام مکمل طور پر سیاسی محرک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .