۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله عیسی قاسم - بحرین

حوزہ/ بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے عالمی یوم قدس کے جلوس میں عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور سماجی سیاسی کارکن آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے عالمی یوم قدس کے جلوس میں عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل کی۔

آیت اللہ قاسم نے اپنے ایک بیان میں کہا: عالمی یوم قدس دنیا کے سامنے فلسطین، بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کے معاملے میں آپ کی دلچسپی اور سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یا تو بزدلی اور پسپائی کا مظاہرہ کیا جائے اور دشمن کو مزید ظلم و زیادتی کا حوصلہ فراہم کیا جائے اور دشمن کو اسی طرح حملہ جاری رکھنے دیا جائے، یا پھر میدان میں ہمارے بچے اور بچیوں ، خواتین اور مرد وں، بوڑھے اور جوانوں سے بھر دیا جائے، اور فضاؤں میں جہاد کی صدا گونجے تاکہ دشمن کو معلوم ہو کہ وہ کس سے روبرو ہے اور اسکے سامنے کون کھڑا ہے اور اس کا انجام کیا ہونے والا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .