حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے ’’ایامِ فاطمیہ میں خوشی کی تقریبات منعقد کرنے‘‘ کے بارے میں پوچھے گئے ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔
سوال اور جواب کا متن قارئینِ کرام کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
سوال: احتراماً، براہِ کرم ایامِ فاطمیہ کے دونوں عشروں کی حدود بیان فرمائیں؛ نیز، اس مدت کے دوران نکاح، شادی اور اس جیسی دیگر خوشی کی تقریبات منعقد کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: معمول کے مطابق، 13، 14 اور 15 جمادی الاول اور یکم، 2 اور 3 جمادی الثانی کے تین تین دن ایامِ فاطمیہ کے لیے مخصوص ہیں، لیکن ان دونوں عشروں کے درمیان خوشی کی تقریبات منعقد کرنے میں، تمام شرعی احکام کی رعایت کے ساتھ، کوئی حرج نہیں ہے۔










آپ کا تبصرہ