پیر 26 اکتوبر 2026 - 16:56
پٹنہ میں مرحوم حافظ مولانا فرمان علی کے ۱۵۰یں یوم پیدائش پر عظیم الشان سمپوزیم کا انعقاد

پٹنہ میں مرحوم حافظ مولانا فرمان علی کے ۱۵۰یں یوم پیدائش پر عظیم الشان سمپوزیم کا انعقاد

کتاب ’’تاریخ مدرسہ سلیمانیہ ،پٹنہ‘‘ کا بدست نمائندے ولی فقیہ ہند و علماء و دانشوران اجراء

حوزہ/ پٹنہ میں یکم نومبر کو حافظ مولانا سید فرمان علیؒ کے 150ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے عظیم الشان سمپوزیم منعقد ہوگا، جس میں حجۃ الاسلام و المسلمین عبدالمجید حکیم الٰہی کے دستِ مبارک سے کتاب ’’تاریخ مدرسہ سلیمانیہ، پٹنہ‘‘ کا اجرا ہوگا۔ پروگرام میں علماء و دانشوران کی شرکت کے علاوہ مرحوم کی علمی و ادبی خدمات پر مبنی ڈاکیومنٹری فلم بھی پیش کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پٹنہ-بہار/ بتاریخ یکم؍نومبر ۲۰۲۶ءبروز اتوار بوقت ۹؍بجے دن مدرسہ سلیمانیہ نواب بہادر روڈ پٹنہ سٹی میں حافظ مولانا سید فرمان علی اعلی اللہ مقامہ کے ۱۵۰ویں یوم پیائش کی مناسبت سےمجلس علماءوخطبائے امامیہ بہار و مومنین عظیم آباد کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بطور مہمان ذی وقار حجۃ الاسلام والمسلمین آیۃ اللہ ڈاکٹر عبد المجید حکیم الٰہی صاحب قبلہ نمائندہ ولی فقیہ در ہندوستان ،دہلی تشریف لا رہے ہیں۔

پٹنہ میں مرحوم حافظ مولانا فرمان علی کے ۱۵۰یں یوم پیدائش پر عظیم الشان سمپوزیم کا انعقاد

مہمان اعزازی کی حیثیت سےمعروف مھقق ومصنف و مبلغ حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ املو اعظم گڑھ۔حجۃ الاسلام مولانا سید تقی حیدر نقوی دہلی۔حجۃ الاسلام مولانا سید فرید الحسن پرنسپل جامعہ ناظمیہ لکھنؤ۔جناب ارشاد علی آزاد چیرمین شیعہ وقف بورڈ بہار کی شرکت متوقع ہے۔

اس موقع پر زینت بزم ہوں گے مولانا سید رضی حیدر زیدی پھندیڑوی دہلی۔مولانا ذیشان حیدر رجیٹوی دہلی۔مولانا سید محمد زکریا۔مولانا سید نذر علی۔مولانا سید مظفر رضا ۔مولانا محمد مسلم۔مولانا شمشاد علی ۔مولانا سید تصور مہدی۔مولانا ڈاکٹر سید معصوم رضا واعظ ۔مولانا سید عترت حسین۔مولانا سید دلبر حسین ۔مولانا سید شبیر مہدی۔مولانا سید حسین احمد۔مولانا سید حیدر مہدی۔مولانا سید دلدار حسین۔مولانا سید ثمر عباس ۔مولانا سید عروج حسن۔مولانا سید اکرام عباس۔مولانا کرار حسین اظہری مبارکپور۔مولانا حسن اختر مبارکپور۔مولانا کاظم حسین گھوسی وغیرہم۔

نظامت کے فرائض انجام دیں گے حجۃ الاسلام مولانا سید تہذیب الحسن امام جمعہ رانچی جھارکھنڈ۔نعت پاک کا نذرانہ پیش کریں گے رسول احمد گوپال پوری۔اختتامیہ اور تشکر پیش کریں گے حجۃ الاسلا م مولانا سید اسد رضا رضوی گوپال پوری سابق پرنسپل مدرسہ سلیہمانہ پٹنہ۔

پٹنہ میں مرحوم حافظ مولانا فرمان علی کے ۱۵۰یں یوم پیدائش پر عظیم الشان سمپوزیم کا انعقاد

پریس کے لئے یہ اطلاع دیتے ہوئے پروگرام کے کنوینر حجۃ الاسلام مولانا سید امانت حسین رضوی گوپالپوری سابق پرنسپل مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ نے بتایا کہ دوران پروگرام حافظ سید فرمان علی اعلی اللہ مقامہ کی سوانح عمری پر مشتمل انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹر دہلی کی تیار کردہ جدید تیکنک سے لیس شاندار ڈاکیو منٹر ی فلم دکھائی جائے گی۔

خاص خوشخبری کی بات یہ ہے کہ پروگرام کے دوران حافظ فرمان علی مرحوم کے بعض قلمی آثار اور معروف محقق و مصنف و مبلغ حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ کی تالیف کردہ کتاب’ ’تاریخ مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ ‘‘شائع کردہ انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹر ،ایران کلچر ہاؤس دہلی کا شاندار و پروقار اجراء بدست حجۃ الاسلام والمسلمین عبد المجید حکیم الٰہی نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان و علماء و دانشوران انجام پذیر ہوگا۔

پٹنہ میں مرحوم حافظ مولانا فرمان علی کے ۱۵۰یں یوم پیدائش پر عظیم الشان سمپوزیم کا انعقاد

یاد رہے کہ اس سے قبل معروف محقق و مصنف و مبلغ حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ کی تالیف کردہ کتاب ’’تاریخ جامعہ جوادیہ بنارس ‘‘ کا بنارس میں اور کتاب ’’تاریخ وثیقہ عربی کالج فیض آباد ‘‘ کا فیض آباد شاندار اجراء ہوچکا ہے۔جبکہ انکے علاوہ تاریخ مدارس پر مولانا ابن حسن املوی واعظ نے قدیم ترین شیعہ مدارس میں ’’تارٰیخ مدرسۃ الواعظین لکھنؤ‘‘تین ضخیم جلدوں میں ،’’تاریخ مدرسہ سلطان المدارس و جامعہ سلطانیہ لکھنؤ‘‘تین جلدوں میں ۔’’تاریخ جامعہ باب العلم بڈگام کشمیر‘‘ ۔’’تاریخ مدرسہ باب العلم مبارکپور‘‘۔’’تاریخ منصبیہ عربی کالج میرٹھ‘‘ دو جلدوں میں پہلے ہی تالیف مکمل کرچکے ہیں اور سب انٹر نیشنل مائکرو فکم سینٹر ،ایران کلچر ہاؤس کے زیر اہتمام زیورطبع سے آراستہ ہوکر منصہ وجود و شہود پر علمی و تحقیقی جلوے بکھیر رہی ہیں۔ اور ریسرچ اسکالرز کے لئے اہم تاریخی ذخیرہ معلومات ثابت ہو رہی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha