۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مدرسہ سلیمانیہ

حوزہ/ مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ علم وادب کا وہ خوشگوار شجر ِثمر بارہے جو  باغ بھی ہے اور بہار بھی ۔ اس گلشن ِتعلیم کے اوّلین مدیر مولانا حافظ سید فرمان علی صاحب قبلہ اعلی اللہ مقامہ کا اردو ترجمہ قرآن مجید پورے ملک ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں تمام اردو زبان شیعہ گھروں کے لئے زیب و زینت ،رشد وہدایت ،خیر و برکت،ثواب و سعادت اور عقیدت و محبت کا ایک مایہ ناز و پر افتخار ذریعہ و ذخیرہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پٹنہ(بہار)/ ملک و ملّت کی تعمیر و ترقی میں دینی مدارس کی تاریخ ناقابل مسخ و محو ہے ۔ مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ علم وادب کا وہ خوشگوار شجر ِثمر بارہے جو باغ بھی ہے اور بہار بھی ۔ اس گلشن ِتعلیم کے اوّلین مدیر مولانا حافظ سید فرمان علی صاحب قبلہ اعلی اللہ مقامہ کا اردو ترجمہ قرآن مجید پورے ملک ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں تمام اردو زبان شیعہ گھروں کے لئے زیب و زینت ،رشد وہدایت ،خیر و برکت،ثواب و سعادت اور عقیدت و محبت کا ایک مایہ ناز و پر افتخار ذریعہ و ذخیرہ ہے۔ان خیالات کا اظہارالحاج مولانا ابن حسن املوی واعظ نے ۳؍دسمبر بروز اتوار مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ بہار میں منعقدہ ایک اعزازی جلسہ میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔

مولانا نے مزید کہا کہ انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹر ،ایران کلچر ہاؤس،نئی دہلی،ہند کے بانی و ڈائریکٹر ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری کے زیر اہتمام و نگرانی ہم نے چند قدیم مدارس کی متعدد جلدوں میں اور کافی ضخیم تاریخی کتابیں مرتب کی ہیں جو زیور طبع سے آراستہ ہوکر معرضِ وجود و منصہ شہود پر جلوے بکھیررہی ہیں۔اور اب اسی سلسلہ میں مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ بہار پر تاریخی و تحقیقی کتاب کی تالیف و تدوین کا نہایت خوش آئند اقدام در پیش ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کاکام شروع ہوچکا ہے۔

اس کے بعد مولانا سید امانت حسین سابق پرنسپل مدرسہ سلیمانیہ نے ’’مدرسہ کے حالات و خدمات اور مشکلات و مسائل‘‘ اختصار کے ساتھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے قدیم و عظیم دینی مدرسہ کی حمایت و اعانت و حفاظت کرنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔مولانا سید اسدرضا سابق پرنسپل مدرسہ سلیمانیہ نے کہا کہ دینی مدارس کے طلباء کا عصری تعلیم بھی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جلسہ کی صدارت مولانا ڈاکٹر سید معصوم رضا واعظ امام جمعہ و جماعت چھپرا نے کی اور انھوں نے کہا کہ مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ بہار کا پوری قوم پر بڑا احسان ہے اس قدیم مدرسہ کی تاریخ مرتب کرنا اہم ترین اور یادگار کارنامہ ہوگا انشاءاللہ۔ جلسہ میں مدرسہ کے مدرسین و طلاب و اراکین نے شرکت کی ۔اس موقع پرمولانا سید ثمر عباس انچارج پرنسپل مدرسہ سلیمانیہ ،الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی،گوہر علی مبارکپوری ۔ ودیگر ہ بطور خاص موجود رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Razi Ghalib Mehdi PK 20:52 - 2023/12/03
    0 0
    زبردست