۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مدرسہ باب العلم

حوزہ/ مدارس ہمارے علمی و ثقافتی مراکز ہیں ان کی حفاظت کرنا اور ترقی دینا ہمارا اخلاقی و ملی فرض ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مبارکپور،اعظم گڑھ/
مدارس ہمارے علمی و ثقافتی مراکز ہیں ان کی حفاظت کرنا اور ترقی دینا ہمارا اخلاقی و ملی فرض ہے۔تعلیم و تعلم ہی انسان کی تعمیر و ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں۔علم ہی ایک اچھے انسان،اچھے سماج ،اچھی قوم اور مہذب ملک و ملت کی علامت ہے۔ان خیالات کا اظہار اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چیر مین عزت مآب ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے مدرسہ باب العلم مبارکپور میں موصوف کے اعزاز میں ایک قابل احترام  وفد جس میں محترم نسیم حیدر (سدسیہ کاریہ سمیتی اعظم گڑھ) و محترم محمد اسماعیل فاروقی(صدر اقلیتی مورچہ اعظم گڑھ) کے ہمراہ آمد پر اساتذہ و طلباء کی جانب سے مدرسہ کی لائبریری ہال  میں بتاریخ ۲۷؍ صفر الظفر۱۴۴۳ھ منعقد ایک اعزازی جلسہ میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ 

تعلیم و تعلم ہی انسان کی تعمیر و ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں، ڈاکٹر افتخار احمد جاوید

جلسہ کا آغاز مولوی ذیشان جعفری متعلم مدردسہ باب العلم مبارکپور نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اس کے بعد مولانا محمد مھدی حسینی وائس پرنسپل مدرسہ باب العلم نے معزز مہمانوں کی خدمت میں سپاسنامہ پڑھا۔ اس کے بعد مدرسہ باب العلم کے سائنس ٹیچرس  کی جانب سے ماسٹر رضی،ماسٹر شمیم،ماسٹر شجاعت،وغیرہ کے توسط سے مطالبات کی ایک درخواست پیش کی گئی۔جس پر چیر مین ممدوح نے غور کرنے کی یقین دہانی کی۔ اور پھر مولانا مظاہر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور نے اپنے دست مبارک سے بہترین خوشنما دیدہ دہ زیب تحریری شکل میں سپاسنامہ چیرمین موصوف کی خدمت میں پیش کیا۔

تعلیم و تعلم ہی انسان کی تعمیر و ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں، ڈاکٹر افتخار احمد جاوید

آخر میں مولانا مظاہر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور نے  مدرسہ کی مختصر تاریخ بیان کی اور چیرمین موصوف اور ان کے ہمراہ تشریف لائے وفد کا اور جملہ شرکائے جلسہ کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ عزت مآب ڈاکٹر افتخار احمد جاوید قابل قدر و منزلت ہستی ہیں کہ اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چیر مین کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد فوراً مدارس کا دورہ کرنا ممدوح کی مدارس کے تئیں دلچسپی اور خوش آئند مستقبل کی علامت ہے۔ چیر موصوف کو یہ جان کر کہ حدیث نبوی کی روشنی میں اس مدرسہ کا نام ’’ باب العلم ‘‘ رکھا گیا ہے تو بہت خوش ہوئے ،چہرے سے حسن عقیدت و محبت کی مسکان صاف نمایاں تھی۔وفد نے مدرسہ باب العلم نسواں سمیت مدرسہ کی عالیشان عمارتوں اور کمروں کو بھی دیکھا اور شجر کاری ،پھلواری،صاف صفائی وغیرہ کا بھی بغور جائزہ لیا اور اطمینان بخش اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔ 

تعلیم و تعلم ہی انسان کی تعمیر و ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں، ڈاکٹر افتخار احمد جاوید

اس موقع پر ماسٹر حسنو خاں،مولانا کاظم علی واعظ جلال پوری،مولانا کاظم حسین کاتب ناصری،ماسٹر مختار معصوم املوی۔مولانا حسن رضا سمند پوری،طاہر علی،غلام عباس موجود رہے ۔اور باب العلم نسواں انٹر کالج مبارکپور کی پرنسپل محترمہ نرجس خاتون اپنے تمام تدریسی عملہ کے ساتھ شریک جلسہ ہوئیں۔معزز وفد کا ان کی آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔البتہ ایام عزا کی وجہ سے پھول مالا اور گل پوشی کی رسم ادا نہیں جا سکی ۔پھر بھی مہمانوں نے مدرسے کا معائنہ اطمینان بخش طریقے سے کیا اور خوشی و اطمینان کا اظہار کیا۔

تعلیم و تعلم ہی انسان کی تعمیر و ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں، ڈاکٹر افتخار احمد جاوید

آخر میں کورونا وبا کے خاتمہ ،ملک میں امن و سلامتی کے قیام ۔مدارس کے استحکام اور عوامی خوشحالی وغیرہ کے لئے دعائیں کی گئیں۔ 

تعلیم و تعلم ہی انسان کی تعمیر و ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں، ڈاکٹر افتخار احمد جاوید

تعلیم و تعلم ہی انسان کی تعمیر و ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں، ڈاکٹر افتخار احمد جاوید

تعلیم و تعلم ہی انسان کی تعمیر و ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں، ڈاکٹر افتخار احمد جاوید

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .