۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
حوزہ علمیہ مدرسہ باب العلم مبارکپور میں شاندار تعلیمی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد

حوزہ/ مدرسہ کے پرنسپل حجۃ الاسلام مولانا مظاہر حسین محمدی نے یوم حقوق اقلیت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتا یا کہ ہماری سرکار 18؍دسمبر کو ہرسال اقلیتوں کے حقوق کے متعلق یہ پروگرام اس لئے کرتی ہے کہ سرکار اقلیتوں کے لئے جو مختلف اسکیمیں چلا رہی ہے اس کا علم ہر شہری کو ہو سکے اور اس سے استفادہ کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،ضلع اعظم گڑھ،ہندوستان/یوم حقوق اقلیت کے موقع پر گزشتہ روزحوزہ علمیہ مدرسہ باب العلم مبارکپور ضلع اعظم گڑھ(اتر پردیش) ہندوستان میں شاندار تعلیمی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسہ کے طلبہ نے پر کشش نمائش جو خود ان کے ذریعہ تیار کی گئی تھی لگائی۔کھیل کود ،مشاعرہ ،تعلیمی مظاہرہ اورخوبصورت ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔

مدرسہ کے پرنسپل حجۃ الاسلام مولانا مظاہر حسین محمدی نے یوم حقوق اقلیت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتا یا کہ ہماری سرکار 18؍دسمبر کو ہرسال اقلیتوں کے حقوق کے متعلق یہ پروگرام اس لئے کرتی ہے کہ سرکار اقلیتوں کے لئے جو مختلف اسکیمیں چلا رہی ہے اس کا علم ہر شہری کو ہو سکے اور اس سے استفادہ کرے۔

مدرسہ کے صدر و سکریٹری صاحبان نے اس موقع پر طلبہ کے ہنر کی ستائش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اگر ان بچوں کو مزید موقع ملے تواور بہتر طریقے سے اپنی صلاحیت کا اظہار کر سکیں گے ۔ جو بچے کھیل سے لے کر دیگر مختلف پروگراموں میں اول،دوم،سوم پوزیشن لائے انھیں صدر و سکریٹری و پرنسپل صاحبان کے بدست انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع پر مڈل اور انعام پا کر بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ و ملازمین موجود رہے خصوصیت سے مولانا محمد مہدی،مولانا کرار حسین،ماسٹر شجاعت علی،ماسٹر ارمان احمد خان،ماسٹر رضی مجتبیٰ،ماسٹر شمیم حیدر ،مولانا کاظم حسین،مولانا رضا نواز،مولانا حسین رضا، ماسٹر محمد مختار،ماسٹر محمد وسیم،طاہر علی،غلام عباس وغیرہ شریک رہے۔

اسی طرح باب العلم نسواں کالج میں بھی شایان شان پروگرام منعقد ہوا اور اول،دوم،سومپوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو بھی انعامات سے نوازا گیا جس میں سبھی اسٹاف کی ٹیچر اور ملازمین شریک رہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .