حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور (اعظم گڑھ)/ انجمن وظیفہ سادات و مومنین کے پلیٹ فارم سے شہر مبارکپور میں ایک خصوصی تعلیمی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم، کیریئر اور سماجی ذمہ داریوں میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام 1؍جون 2025ء، بروز اتوار، شب 7:30 بجے مدرسہ باب العلم مبارکپور میں منعقد ہوگا۔
یہ پروگرام صرف ایک نشست نہیں بلکہ آل انڈیا سطح پر شروع کی جانے والی "انجمن اویرنیس سیریز (تعلیمی بیداری)" کا پہلا مرحلہ ہے، جس کا شاندار آغاز ضلع اعظم گڑھ سے کیا جا رہا ہے، جو بانی انجمن جناب الحاج سید جلال الدین حیدر صاحب مرحوم ایم اے دیوگام ضلع اعظم گڑھ کا وطن ہے۔
اس پروگرام میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائیں گے:جناب باقر شمیم رضوی (ایڈیشنل سیشن جج مئو)،،جناب سید احسان امام (صدر انجمن وظیفہ سادات و مومنین لکھنؤ)،ڈاکٹر قمر عباس (سوشل ورکر و منصبی ممبر انجمن وظیفہ سادات و مومنین)،مولانا سید سلطان حسین (پرنسپل جامعہ امام مہدیؑ اعظم گڑھ)،مولانا فیروز عباس (امام جمعہ مبارکپور)،مولانا محمد مہدی حسینی (وائس پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور)،مولانا ابن حسن املوی (بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو مبارکپور و ترجمان مجمع علماء و واعظین پوروانچل)،جناب ضمانت علی (سکریٹری آرگنائزیشن اینڈ میڈیا پبلیسٹی انجمن وظیفہ سادات و مومنین)۔
اس کے علاوہ بحیثیت ٹرینر و مانیٹر شرکت فرمائیں گے: مسٹر امت مشرا جی (بزنس انٹیلیجنس ایکسپرٹ)،مسٹر محمد علی شمسی (سکریٹری کاؤنسلنگ اینڈ کیریئر گائیڈنس، لوکل سکریٹری اعظم گڑھ)،مسٹر راجیش کمار پانڈے (مائنڈ ٹرینر، کاؤنسلر، اسپیکر، مصنف)
یہ تمام مقررین نوجوانوں کے سوالات کے جوابات دینے، نئی سوچ اور جذبے سے انہیں منور کرنے کے لیے اپنی قیمتی تجربات اور خیالات پیش کریں گے۔
وظیفہ ٹاسک فورس مبارکپور، اعظم گڑھ کی جانب سے تمام محبانِ اہلِ بیت علیہم السلام، والدین، طلبہ و طالبات، سرپرستان، بزرگوں اور نوجوانوں سے مؤدبانہ اپیل کی گئی ہے کہ پابندی وقت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنائیں اور اس کے تعلیمی و تربیتی فیوض و برکات سے فیضیاب ہوں۔
رابطہ: وظیفہ ٹاسک فورس، مبارکپور، ضلع اعظم گڑھ









آپ کا تبصرہ