۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
مجلس

حوزہ/ منتظمہ کمیٹی واراکین انجمن عباسیہ رجسٹرڈ کی جانب سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ بلا تفریق مذہب و ملت تمام عزاداران مظلوم کربلا مجالس عزا میں شرکت فرما کر سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو ان کے لال کا پرسہ دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،املو،مبارکپورضلع اعظم گڑھ/ان شاءاللہ حسب سابق امسال بھی ان شہیدوں کی یاد میں جنھوں نے اپنے خون سے شجر اسلام کی آبیاری کی اور اسیران کربلا جو کوفہ و شام کی دشوار منزلوں میں صبر،ہمت اور اعلیٰ کردار کے عظیم نمومے پیش کئے -انہیں شہیدوں واسیروں کی یاد میں بتاریخ ۱۶؍محرم الحرام تا ۲۰؍محرم الحرام مطابق ۲۳؍جولائی ۲۰۲۴ءتا ۲۷؍جولائی ۲۰۲۴ءمنگل سے سنیچر تک روزانہ ۹؍بجے شب بمقام صحن امامباڑہ محلہ پرانی بستی بکھری ،مبارکپور منجانب منتظمہ کمیٹی و اراکین انجمن عباسیہ رجسٹرڈ ،محلہ پرانی بستی بکھری و مومنین مبارکپور ،اعظم گڑھ ۔یوپی(الہند) بلند پیمانہ پر عظیم الشان سالانہ خمسہ مجالس کے گیارہویں دور کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا سید مبین حیدر رضوی صاحب قبلہ بلرام پور خادم روضہ معصومہ قم ،ایران خطاب فرمائیں گے ۔

اس موقع پر منتظمہ کمیٹی واراکین انجمن عباسیہ رجسٹرڈ کی جانب سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ بلا تفریق مذہب و ملت تمام عزاداران مظلوم کربلا مجالس عزا میں شرکت فرما کر سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو ان کے لال کا پرسہ دیں نیز منتقم خون سید الشہداء حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے زخم قلب کا مداوا فرمائیں اور محب اہل بیت ہونے کا ثبوت دے کر ثواب دارین حاصل کریں۔

ان شاءاللہ روزانہ کی مجلس کا مکمل پروگرام کا LIVE ٹیلی کاسٹ Sabera Cassetteچینل پر بھی نشر کیا جائے گا۔

مبارکپور میں سالانہ خمسہ مجالس کے گیارہویں دور کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .