۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
یا صاحب الزمان

حوزہ/ مبارکپور میں ایک شاندار مسابقہ ٔ علمی بسلسلۂ معرفت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا انعقاد

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،املو،مبارکپور ضلع اعظم گڑھ(اتر پردیش) ہندوستان/ ان شاء اللہ المستعان اس سال حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ۱۵؍شعبان المعظم کی شب میں عاشقان ِ امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ،املو مبارکپور،اعطم گڑھ (یو پی) کی جانب سے عزا خانۂ ابو طالب محلّہ محمود پورہ املو ،مبارکپور میں ایک شاندار مسابقہ ٔ علمی بسلسلۂ معرفت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔

جس کے لئے ایک آٹھ صفحات پر مشتمل سوالنامہ چھپوا کر مفت تقسیم کیا گیا ہے ،مسابقہ میں شرکت کرنے والے حضرات کو یہی فارم بھر کر معینہ تاریخ تک مقررہ پتہ پر جمع کرنا ہوگا۔سوالنامہ کی تفصیل درج ذیل ہے:۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ابن حسن املوی واعظ
املو،مبارکپور ضلع اعظم گڑھ (اتر پردیش) ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .