۲۹ اسفند ۱۴۰۲ |۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 19, 2024
علمائے مبارکپور

حوزہ/ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی قدس سرہ کی زیر قیادت ۱۹۷۹ء؁ میں سر زمین ایران پر جب انقلابِ اسلامی کا سورج طلوع ہوا تو لوگوں نے شکر کے سجدے کئے۔اس دن سے اس انقلاب نے پوری دنیا کو اپنے نور سے روشن و منور کرنا شروع کیا۔اور آج دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا خطہ ہو جو اس انقلاب اسلامی نظام کی کرنوں سے محروم ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مبارکپور-اعظم گڑھ/ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی قدس سرہ کی زیر قیادت ۱۹۷۹ء؁ میں سر زمین ایران پر جب انقلابِ اسلامی کا سورج طلوع ہوا تو لوگوں نے شکر کے سجدے کئے۔اس دن سے اس انقلاب نے پوری دنیا کو اپنے نور سے روشن و منور کرنا شروع کیا۔اور آج دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا خطہ ہو جو اس انقلاب اسلامی نظام کی کرنوں سے محروم ہو۔

ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء و واعظین مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو،مبارکپور، مولانا مظاہر حسین پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا عرفان عباس امام جمعہ شیعہ جامع مسجد شاہ محمد پور، مولانا غلام پنجتن چیرمین والقلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ مبارکپور، مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا محمد مہدی استاد جامعہ امام مدی اعظم گڑھ، مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل و مدیر مدرسۂ جعفریہ کوپا گنج، مولانا ناظم علی خیر آبادی سربراہ جامعہ حیدریہ خیرآباد نے ایران میں ہوئے تیرھویں صدارتی انتخاب میں آٹھویں صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے والے امیدوار نہایت سنجیدہ ،اعلیٰ تعلیم یافتہ،تجربہ کار،سابق چیف جسٹس آف ایران سپریم کورٹ،سابق متولی حرم امام رضا علیہ السلام بلند پایہ مذہبی و سیاسی رہنما حضرت آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی کے نام ایک مشترکہ تہنیتی پیغام میں کیا ۔

مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو ،مبارکپور نے کہا کہ ایران میں جمہوری اسلامی نظام قرآن اور اہل بیت ؑ کی اساس پر قائم و برقرار ہے۔کسی چیز کی عظمت و اہمیت کا اندازہ اس طرح سے بھی لگایا جاتا ہے کہ اس کی ضد کیسی اور کون ہے۔تو اس لحاظ سے تمام دنیاوی بڑی بڑی طاقتیں اور حکومتیں ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف شروع ہی سےصف آرا رہی ہیں۔ مگر آج بھی ایران تمام تر اپنے مخالفوں اور دشمنوں کی مخالفتوں اور پابندیوں کے باوجود اپنے مقام پر ڈٹا ہوا ہے۔اس سال بھی ۱۸؍ جون کو ہوئے صدارتی الیکشن میں ایرانی عوام نے بھاری تعداد میں حصہ لے کر اپنے مخالفوں اور دشمنوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شاندار فتح پر ہم جملہ مومنین و علمائے کرام مبارکپور ضلع آعظم گڑھ اتر پردیش ہندوستان کی جانب سے جناب رئیسی صاحب کی خدمت میں صمیم ِقلب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں نیز رہبرِ معظم آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ،ملّت ِ ایران،امّتِ مسلمہ بالخصوص حضرتِ ولی عصر بقیۃ اللہ الاعظم امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمات میں پر خلوص مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .