۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سفارت خانہ ایران دہلی

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات آج جمع صبح 18جون سے منعقد ہوں گے، ملک ہندوستان میں بھی ایرانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے، جنہیں حق رائے دہی کی سہولت دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات آج جمع صبح 18جون سے منعقد ہوں گے۔ ملک ہندوستان میں بھی ایرانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔ جنہیں حق رائے دہی کی سہولت دی گئی۔ 18 جون کو دہلی، ممبئی اور جنوبی ہندوستان میں حیدرآباد، بینگلورو اور راجمنڈری میں ایرانی شہریوں کے ووٹز حاصل کیے جائیں گے۔

انتخابات صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک(10 گھنٹے) منعقد ہوں گے۔ ان انتخابات میں 18 برس سے زیادہ کے تمام ایرانی شہری اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

اس سلسلے میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکام نے ضروری انتظامات کیے ہیں۔انتخابات کےموقع پر کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا۔ سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا۔

42 سالہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ان انتخابات کے انعقاد کے ساتھ، انتخابات اور ریفرنڈم کی تعداد بڑھ کر 39 ہو جائے گی، اس کا مطلب ہے کہ تقریبا ہر سال، لوگوں کے لئے آواز اٹھانے اور جمہوری عمل کا ایک پلیٹ فارم رہا ہے۔

ایران میں تقریبا ہر افسر، انقلابی رہنما سے لے کر صدر، اور ارکان پارلیمان تک سب کا انتخاب راست یا بالواسطہ عوام ہی کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .