الیکشن
-
شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کے صوبائی انتخابات کا انعقاد، کوئی امیدوار 51 فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا، اولین پوزیشن والے دو امیدواروں میں دوبارہ الیکشن ہوگا
حوزہ/ انتخابات مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی نگرانی میں تکمیل پائے۔ زاہد علی آخونزادہ نے معاونت کے فرائض انجام دئیے۔
-
علامہ عارف واحدی کی جانب سے نومنتخب ایرانی صدر کو مبارکباد
حوزہ/ انہوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ شہید صدر رئیسی کی شہادت کے اتنے بڑے سانحے کے باوجود سسٹم میں کوئی خلل نہ آیا دستوری طور پر بروقت منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہوا جو کہ خوش آئند ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی:
دشمنوں کےبائيکاٹ کے ہنگامے کے مقابلے میں عوام کی الیکشن میں بھرپور شرکت، ایک درخشاں اور نہ بھلایا جانے والا کام
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے تمام امیدواروں اور الیکشن کے میدان میں سرگرم افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منتخب صدر کو عوام کی فلاح اور ملک کی ترقی کے لیے ملک کی بے پناہ صلاحیتوں سے استفادے کی سفارش کی اور شہید رئیسی کی راہ کو جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
-
ان شاء اللہ عوام صدارتی الیکشن میں بہترین امیدوار کا انتخاب کریں گے، رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 3 جولائي 2024 کی صبح مدرسۂ عالی شہید مطہری کے عہدیداروں اور اساتذہ سے ملاقات میں، الیکشن کے سیکنڈ راؤنڈ کے بارے میں ایک مختصر بیان میں زور دے کر کہا کہ یہ الیکشن بہت اہم ہے اور جو بھی اسلام، اسلامی جمہوریہ، ملک کی پیشرفت، ملک کے حالات کی بہتری اور کمیوں کے خاتمے کو پسند کرتا ہے وہ جمعے کے دن الیکشن میں حصہ لے کر اپنی اس چاہت کا مظاہرہ کرے۔
-
حوزہ نیوز ایجنسی کی خصوصی رپورٹ:
اسلامی جمہوریہ ایران میں صدراتی انتخابات؛ عوام اور اعلیٰ حکام کی بھرپور شرکت+تصاویر
حوزہ/ انتخابات کسی بھی ملک میں اس ملک کی تقدیر یا اس کے بہتر مستقبل کے لیے کیے جاتے ہیں۔
-
انتخابی مہم کا وقت ختم، ایران میں کل صدراتی انتخابات ہوں گے
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو چکا ہے، تاہم ایران اور بیرون ممالک میں مقیم ایرانی کل آئندہ کے صدر کو انتخاب کرنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔
-
ایران میں صدراتی الیکشن؛ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان
حوزہ/ ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے حکومتی کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ہم شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کے سوگ میں ہیں، لیکن ہمیں اپنی زمہ داریوں اور فرائض کو نبھانا ہوگا۔
-
غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں نسل کشی اور لبرل حکومتوں کی جانب سے اس کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امام خامنہ ای
پوری دنیا کے بیدار ضمیر انسانوں کو ہماری دعوت عام یہ ہے کہ وہ دینی روحانیت و معنویت سے عاری نظاموں میں ظلم کو دیکھیں اور اسلامی حکمرانی کی تدبیر پر غور کریں
حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری (رہبر کا انتخاب کرنے والی ماہرین کی اسمبلی) کا چھٹا دور 21 مئي 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے پیغام کے ساتھ شروع ہوا۔ پیغام ان کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپایگانی نے ماہرین اسمبلی کے اجلاس کے مقام پر پڑھا۔
-
شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کا الیکشن کے حوالے سے پیغام؛
سماج کی بقاء اور استحکام و ارتقاء حاکم و حکومت کے بغیر ممکن نہیں ہے
حوزہ/شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان نے ہندوستان میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں ایک پیغام جاری کرتے ہوئے سماج کی بقاء اور استحکام و ارتقاء کو حاکم و حکومت قرار دیا ہے۔
-
ووٹ کرنا صرف حق نہیں، بلکہ فریضہ بھی ہے، مولانا سید حسین مہدی
حوزہ/ امسن، ایودھیا ہندوستان کے مبلغ بے باک مولانا سید حسین مہدی رضوی نے بیان جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں الیکشن میں شامل ہو کر ووٹ کریں کیونکہ یہ صرف ہمارا جمہوری حق نہیں ہے، بلکہ فریضہ بھی ہے۔
-
از قلم: مولانا عابد حسین رضوی طاب ثراہ
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا؛ یقیں محکم عمل پیہم محبت فاتح عالم جہادِ زندگانی میں یہ ہیں مردوں کی شمشیریں
حوزہ/ ہر ووٹ دینے والا مسلمان ہندوستان کی وفاداری کا عملی ثبوت دیتے ہوئے اپنے اسلام عزیز کی آبرو کے تحفظ کو اولین فرض سمجھے۔ اسلامی اصول و فروع پر سختی سے عمل پیرا ہوجائے، مساجد کو اپنا علمی و ثقافتی محاذ بنائے، نماز جمعہ کو عبادی و سیاسی اجتماع کے پیکر میں ڈھالے۔ ایسی پارٹی کا انتخاب کرے جو اسلام و مسلمین کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی عملی و تحریری ضمانت دے سکے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین حسینی صدر:
الیکشن میں کاسٹ ہونے والا ہر ووٹ اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کے دل میں تیر کی مانند ہے
حوزہ / ایران کے صوبہ چہار محل بختیاری میں سپاہ حضرت قمر بنی ہاشم (ع) میں نمائندگی ولی فقیہ کے مسئول نے کہا: دشمن چاہتا ہے کہ لوگ انتخابات میں حصہ نہ لیں اور اگر وہ آئیں بھی تو ان کی شرکت انتہائی محدود تعداد میں ہو۔
-
پوری قوم خودمختار پاکستان کے بیانیہ کی عملی شکل کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے قومی انتخابات 2024ء میں پاکستان تحریک انصاف کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی پر عمران خان، مرکزی قائدین، صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے خلاف ہونے والے غیر قانونی ہتھکنڈوں کو عوامی طاقت سے ناکام بنایا ہے۔
-
پاکستان میں انتخابات 2024ء، پولنگ کا وقت ختم ہونے میں کچھ دیر باقی
حوزہ/ پاکستان قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر 17 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
-
پاکستان؛ عام انتخابات کے انتظامات مکمل، پولنگ صبح 8 بجے سے شروع
حوزہ/ اسلام آباد؛ پاکستان بھر میں 12 ویں عام انتخابات 2024ء کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں اور پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔
-
علامہ عارف حسین واحدی کا جھنگ کے حلقہ این اے 109 کے حوالہ سے خصوصی بیان؛
یہ الیکشن جھنگ کے امن و امان میں اور شدت پسندی و فرقہ واریت کے خاتمے میں بہت بڑا کردار ادا کرے گا
حوزہ / اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے پاکستان میں الیکشن 2024ء کے حوالہ سے بیان جاری کیا ہے کہ "حلقہ این اے 109 جھنگ سے شیعہ سنی عوام شیخ وقاص اکرم اور ان کے پینل کو ووٹ دیکر شدت پسندی کو خاک میں ملا دیں۔ جھنگ کے حلقہ این اے 109 سمیت ملک بھر میں شیعہ سنی عوام معتدل امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں"۔
-
مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلوموں کی حامی جماعت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوں یا سیلاب کی تباہ کاریاں، ہم ہر مرحلے پر عوام کے شانہ بشانہ رہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس:
سیاسی میدان میں غفلت برتنے کا نتیجہ کبھی خیانت کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزه/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخواہ اراکین کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ہے۔
-
الیکشن سے قبل؛ ملک میں امریکی و برطانوی سفارت کاروں کی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آئندہ انتخابات میں عوام امریکہ نواز تمام سیاسی پارٹیوں کو مسترد کریں گے، کہا کہ الیکشن سے قبل؛ ملک میں امریکی و برطانوی سفارت کاروں کی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں۔
-
لدّاخ خود مختار ہل ترقیاتی کونسل الکشن پر تبصرہ؛
ووٹ ایک ملی و قومی ذمہ داری!
حوزہ/ آپ کا ووٹ نہ دینا یا غلط پارٹی کو منتخب کرنا پوری قوم کو متاثر کر سکتا ہے اس لیے ووٹ مکمل ذمہ داری کے ساتھ دیں اور اپنے علاقے کی ضرورت کا خیال کرتے ہوئے اس حق کا استعمال کریں۔
-
اقتدار اور تمام اختیارات کا حقیقی مالک صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ اقتدار اعلیٰ اور تمام تر اختیارات کا حقیقی مالک صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ ریاستِ اختیارات جیسی امانت کو عوامی منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی۔ الیکشنز کے انعقاد سے راہ فرار اختیار کرنا ملکی و آئینی بنیادوں کو ہلانے کے مترادف ہے، لہذا آئین و قانون کی بالادستی کے لیے پوری قوم اعلیٰ عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔
-
مسلمانوں میں سیاسی بیداری اور قیادت کی ضرورت
حوزہ/ دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابی نتائج تمام سیاسی جماعتوں کے لئے حیرت افزا رہے ہیں۔ خاص طورپر یہ نتائج عام آدمی پارٹی کی پریشانی میں اضافہ کا سبب بنے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ مسلمان ووٹروں کا کانگریس کی طرف بڑھتا ہوا رجحان ہے۔ یہ رجحان عآپ کے علاوہ بی جے پی کے لئے بھی خوش آیند نہیں ہے۔ عآپ کی سیاسی حکمت عملی اور فکری ایجنڈہ طشت از بام ہوچکاہے۔
-
'الیکشن میں ہورہے بےتحاشہ اخراجات تشویشناک' جماعت اسلامی ہند نے کیا اصول سازی کا مطالبہ
حوزہ,ملک کے عوام اور اداروں سے تو حسابات کے معاملے میں حکومت شفافیت کا مطالبہ کرتی ہے جب کہ سیاسی جماعتیں اس شرط سے آزاد ہیں۔ اس طرح کا رویہ ہماری جمہوریت کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔
-
اسلامی تحریک پاکستان سندھ میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، علامہ سید اسد اقبال زیدی
حوزہ/ صوبائی صدر علامہ اسد اقبال نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان نے سندھ بھر میں مختلف حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ انشاء اللہ کامیاب ہو کر ہم قوم و ملک کی دیانتداری کے ساتھ خدمت کرینگے۔
-
قم المقدسہ میں مجمع علماء و طلاب ہندوستان کے صدارتی الیکشن کا انعقاد
حوزہ/ مجمع علماء و طلاب حوزہ علمیہ قم المقدسہ کا صدارتی الیکشن منعقد ہوا جس کا طلاب ہندوستان نے پرجوش استقبال کیا اور بھر پور شرکت کی، ساتھ ہی ساتھ الیکشن کو کامیاب بنانے میں اپنا پورا تعاون کیا۔
-
شیعہ اور صوفی مکتب فکر کے لوگوں کے مابین ہمیشہ اتحاد رہا ہے، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ سربراہ مجلس علماء ہند نے کہا کہ شیعہ اور صوفی مکتب فکر کے لوگوں کے مابین ہمیشہ اتحاد رہا ہے اور ہمارا مشن ہے کہ انتشار کو ختم کیا جائے اور مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں۔
-
ملک ہندوستان؛ ہم نے ان پچھتر سالوں میں کیا کھویا کیا پایا ؟...مولانا سید نجیب الحسن زیدی
حوزہ/ موجودہ انتخابات ہم سبھی کے لئے بہت حساس ہیں، لیکن جو چیز اہم ہے وہ یہ کہ ان انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کو استعمال کرنے کے ساتھ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ابھی چند ہی دنوں قبل ہم نے ۲۶ جنوری کو ملک کے بنیادی آئین کے نفاذ کا جشن منایا اس پچھترویں سالگرہ میں ہم کہاں پر ہیں ؟ تاکے اپنے ووٹ کا ہم صحیح استعمال کر سکیں ،اور ان لوگوں کو کامیاب کریں جو ہمیں ۷۵ سال سے آگے لیکر جائیں پیچھے نہ لے جائیں ۔
-
جمعیۃ علماء سرساوہ کے صدر مولانا عثمان خورشیدی:
اتر پردیش الیکشن؛ ووٹ کے صحیح استعمال سے نسلوں کا مستقبل سنورتا ہے
حوزہ/ ووٹ در اصل ایک شہادت ہے۔ ووٹ ایسے امیدوار کو دینا چاہیے جو امانت دار و دیانت دار و صادق ہو مظلوموں کا ساتھ دیتا ہو مخلوق کی خدمت کرنے کا اسکے اندر جذبہ ہو اور ایمان و شریعت پر آنچ نہ آنے دے، صرف ذات و برادری کی بنیاد پر ووٹ نہ دے خواہ غیر مسلم امیدوار ہی کیوں نہ ہو اگر وہ دوسروں کے بالمقابل صحیح ہے تو اسکو ووٹ دینا شرعاً جائز ہے۔
-
اترپردیش انتخابات پر مسلم اسکالرز کیا سوچتے ہیں؟
حوزہ/ ریاست میں جب بھی انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہوتی ہیں تو فرقہ پرست طاقتیں بھی سامنے آتی ہیں اور اس پر ووٹنگ ہوتی ہے لہٰذا جب تک سیکولر جماعتیں متحد ہوکر ان کے خلاف محاذ آرا نہیں ہوں گی اس وقت تک ریاست میں فرقہ پرست طاقتیں ختم نہیں ہوں گی اور اس وقت تک ریاست کی ترقی خوشحالی میں تبدیل نہیں ہوسکتی۔