ہفتہ 8 نومبر 2025 - 20:40
اسلامی تحریک پاکستان، گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی: علامہ شبیر میثمی

حوزہ/اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سیاسی کمیٹی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے گلگت بلتستان کے متوقع انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اسلامی تحریک بھرپور حصہ لے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سیاسی کمیٹی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے گلگت بلتستان کے متوقع انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اسلامی تحریک بھرپور حصہ لے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پارلیمانی سیاست کرنے والی تمام جماعتوں سے انتخابی اتحاد کے لیے رابطے میں ہیں؛ حتمی فیصلہ خطے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں کریں گے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں؛ ہم نے ان کا مؤقف سنا ہے، جبکہ ان پر اسلامی تحریک نے بھی اپنا مؤقف واضح کیا ہے، اب تک کسی جماعت کو انکار کیا ہے اور نہ ہی کسی جماعت سے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ جو بھی ہوگا، انشاء اللہ سب کے سامنے اور خطے کے عوام کے مفاد میں ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئینی حقوق دے کر گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دوسرے صوبوں کے برابر نمائندگی دی جائے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے یاد دلایا کہ یہاں کے عوام نے جنگ لڑ کر ڈوگرہ راج سے خود آزادی حاصل کی اور قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ سے ملاقات کر کے پاکستان سے غیر مشروط الحاق کا اعلان کیا، مگر افسوس 78 سال ہو چکے ہیں، گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہیں دیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کے عوام نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی پر اعتماد کیا اور ان کے حکم پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے اُمیدواروں کو کامیاب کروایا۔ ہم نے پہلے حکومت تشکیل دی اور پھر مختلف حکومتوں کا حصہ بھی رہے؛ انشاء اللہ اسلامی تحریک آئندہ بھی عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha