حوزہ/کراچی کے نشتر پارک میں ایام فاطمیہ، حضرت فاطمہ زہراؑ کی شہادت کی مناسبت سے عظیم الشان مجالسِ عزا کا انعقاد کیا گیا؛ مجالس سے علامہ علی رضا رضوی نے سیرتِ حضرت فاطمہ زہراؑ، ان کی قربانیوں اور اسلام کی بقاء میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ آخری روز مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ علی رضا (ع) پر اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی مجلس سے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے جنابِ سیدہؑ کے مصائب بیان کیے اور امتِ مسلمہ کو ان کی سیرت سے رہنمائی حاصل کرنے کی تلقین کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha