ہفتہ 8 نومبر 2025 - 20:36
شہادت عشقِ خدا کی انتہاء اور بندگی کی معراج، مولانا ذوالفقار علی سعیدی

حوزہ/ بولان بلوچستان پاکستان میں شہدائے چھلگری بولان کی دسویں برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا؛ جس میں علمائے کرام، مؤمنین اور مؤمنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بولان بلوچستان پاکستان میں شہدائے چھلگری بولان کی دسویں برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا؛ جس میں علمائے کرام، مؤمنین اور مؤمنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شہادت عشقِ خدا کی انتہاء اور بندگی کی معراج، مولانا ذوالفقار علی سعیدی

اس موقع پر مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت علیہم السّلام بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی اور صوبائی سیکریٹری تبلیغات مولانا علی نواز عرفانی نے شہید اور شہادت کے موضوع پر خطاب کیا۔

شہادت عشقِ خدا کی انتہاء اور بندگی کی معراج، مولانا ذوالفقار علی سعیدی

علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہادت عشقِ خدا کی انتہاء اور بندگی کی معراج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء اپنے خون سے ملت کے ضمیر کو بیدار کرتے ہیں اور ان کی قربانیاں قوموں کو زندہ رکھتی ہیں۔

شہادت عشقِ خدا کی انتہاء اور بندگی کی معراج، مولانا ذوالفقار علی سعیدی

انہوں نے کہا کہ شہدائے چھلگری نے اپنے خون سے وفاداری، بصیرت اور استقامت کا درس دیا۔ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اُن کے مشن کو زندہ رکھیں اور ان کے مقصد کو عملی جامہ پہنائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha