حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت ضلع اوستہ محمد بلوچستان کا اہم اجلاس صوبائی صدر مولانا ذوالفقار علی سعیدی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اکثریتی رائے سے مولانا سید عرفان علی شاہ کو نیا ضلعی صدر منتخب کیا گیا، جبکہ مولانا ثناء اللہ جمالی نائب صدر اور مولانا سید سہیل شاہ جنرل سیکریٹری نامزد ہوئے۔

اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا محمد علی جمالی، مولانا عبد الحق جمالی اور دیگر علماء و مبلغین نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے کہا کہ علم معاشرے کی تعمیر اور رہنمائی کا بنیادی ستون ہے اور علماء نوجوان نسل کو فکری انحراف سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مکتبِ اہلبیت علم، تقویٰ اور کردار کی بنیاد پر ترقی اور اصلاح کا راستہ دکھاتا ہے۔

سینیئر رہنماء مولانا عبد الحق جمالی نے اپنے خطاب میں جنابِ سیدہؑ کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپؑ کی زندگی ایثار، طہارت اور تقویٰ کا کامل نمونہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیدہ کی سیرت خواتین ہی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا روشن چراغ ہے۔
آخر میں صوبائی صدر نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔











آپ کا تبصرہ