علماء
-
بحرین میں نماز جمعہ پر پابندی کے خلاف علمائے بحرین کا مذمتی بیان
حوزہ/ بحرین کے بزرگ علمائے کرام نے حکومت کی جانب سے نماز جمعہ پر عائد پابندی کو مسلمانوں کے مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی کی علمائے بنگلادیش سے ملاقات:
اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے اسلامی ممالک کے لئے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے پاس علمی، تکنیکی اور معدنی وسائل موجود ہیں، مگر اتحاد اور ہمبستگی کی کمی کے باعث یہ طاقت کمزوری میں تبدیل ہوگئی ہے اور دشمن ان وسائل کو انہی کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔
-
تصاویر/ علمائے بنگلادیش کی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات
حوزہ/ قم المقدسہ میں سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی سے علمائے بنگلادیش کے ایک وفد نے ملاقات کی۔
-
آیت اللہ العظمی جوادی آملی:
دینی احکام فقط جنت جانے یا جہنم سے بچنے کے لیے نہیں، بلکہ انسان کے پاک ہونے کا ذریعہ ہیں
حوزہ/ حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کہا کہ دینی احکام پر صرف جنت جانے یا جہنم سے بچنے کے لیے عمل نہیں کرنا چاہیے، بلکہ ان احکام کا مقصد یہ ہے کہ انسان فرشتہ صفت ہوجائے اور پاکیزہ بنے۔
-
لبنانی علمائے کرام کے وفد کی آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ علی بحسون کی سربراہی میں لبنان سے آئے علماء کرام کے وفد نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں آیت الله العظمیٰ الحاج بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔
-
بحرینی علما کا مطالبہ: شیخ علی الصددی کو رہا کیا جائے اور جمعہ کو فلسطین کی حمایت کا دن قرار دیا جائے
حوزہ/ بحرینی علما نے امام جمعہ شہر الدراز شیخ علی الصددی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شیخ الصددی نے غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی تھی، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
-
علامہ شبیر حسن میثمی کا برسی کی مجلس سے خطاب؛
آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رح جیسی عظیم صفت شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں
حوزہ / سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان دورہ سندھ کے بعد پنجاب پہنچ گئے۔ سرگودھا میں منعقدہ آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رح کی برسی میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔
-
فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی حمایت کرنادنیا کے ہر مسلمان کا فریضہ ہے: آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ اور استنبول میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین نے ترکی کے اسلامی مراکز کے ذمہ داران سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
بحرینی حکومت جانب سے علماء اور واعظین کو طلب کرنے پر آیت اللہ غریفی کی سخت تنقید
حوزہ/ بحرینی عالم دین آیت اللہ سید عبداللہ غریفی نے کہا: متعدد علماء، مبلغین اور واعظین حکومت کا طلب کرنا ایک انتہائی تشویشناک بات ہے۔
-
جمعیت الوفاق اسلامی بحرین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل:
بحرینی حکومت اپنی جابرانہ پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور علماء سے پوچھ گچھ اور ان کی توہین کر رہی ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ حسین الدیھی نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت کی حالیہ جارحیت انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے نمائندے کے غیر متوقع دورے کے بعد ہوئی ہے۔
-
یمنیوں نے امریکہ اور صہیونیوں کا گلا گھونٹ دیا ہے /ایرانیوں کو چاہئے کہ وہ اپنی قدر و منزلت کو سمجھیں
حوزہ/ حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ عدل حسینی اور اپنا جلال دکھائے اور جس طرح یمنی معاشرہ ہے ویسا ہی معاشرہ دوسرے ممالک میں زندہ کرے جو اس شریر اور شیطانی صہیونی حکومت اور امریکہ کا گلا گھونٹ دے، اور ان شاء اللہ ایسا ہی ہوگا، کیونکہ حق کی ہمیشہ باطل پر جیت ہوتی ہے۔
-
علماء کرام اپنی بھر پور کوشش کے ساتھ خود بھی اور مومنین کرام کی یوم القدس میں شرکت کو یقینی بنائیں، علامہ مبارک موسوی
حوزہ/ مقررین نے علمائے کرام سے درخواست کی کہ آنے والے یوم القدس میں بھرپور خود بھی معمم ہو کر شرکت کریں اور مومنین کرام کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں ۔
-
آیت اللہ سید محمد سعیدی
اسلامی جمہوریہ ایران دنیا بھر کے مسلمانوں کی مشکلات کے تئیں اپنی ذمہ داری محسوس کرتا ہے
حوزہ/ انہوں نے کہا: عراق، شام، لبنان اور دیگر اسلامی ممالک کے عوام کی مشکلات کے تئیں اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ذمہ دار محسوس کرتا ہے اور اگر انہیں خطرہ لاحق ہوا تو ایران اس کے حل کے لیے اقدامات کرے گا۔
-
علمائے بیروت نے سعودی عرب میں 3 شیعہ نوجوانوں کی پھانسی کی مذمت کی
حوزہ/ بیروت علماء بورڈ نے سعودی میں اتوار کو 3 نوجوانوں کو پھانسی دینے کے حوالے سے کہا کہ ان نوجوانوں نے صرف اپنے حقوق کا مطالبہ کیا تھا جو کہ ہر شہری کا حق ہے کہ وہ پرسکون زندگی کزاریں اور اس سلسلے میں اپنے حقوق کا مطالبہ کریں۔
-
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے نصاب میں تبدیلی پر بحرینی علماء کی مخالفت
حوزہ/ بحرین کے علماء اور واعظین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے وزارت تعلیم کی جانب سے نصاب میں تبدیلی کی بھرپور مذمت کی۔
-
شگر بلتستان کے معروف عالم دین اور محکمہ شرعیہ چھوترون کے صدر کا قم میں حوزہ نیوز کے مرکزی دفتر کا دورہ اور حوزه نیوز سے گفتگو:
عصر حاضر میں حوزہ نیوز ایجنسی کی علماء کی علمی، ثقافتی اور سیاسی سرگرمیوں کی اشاعت قابلِ تحسین ہے: حجۃ الاسلام سید عباس موسوی
حوزہ/ شگر بلتستان کے معروف عالم دین اور محکمہ شرعیہ چھوترون کے صدر حجۃ الاسلام سید عباس موسوی نے کہا: عصر حاضر میں حوزہ ہائے علمیہ ایران کے خبر رساں ادارہ حوزہ نیوز ایجنسی کی علماء کی علمی، ثقافتی اور سیاسی سرگرمیوں کی اشاعت قابلِ تحسین ہے۔
-
سیاسی استحکام، معیشت اور امن و امان کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل: اسلام انسانیت کی بقاء کا ضامن اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔اور اس پرعمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں سرخروئی ممکن ہے۔ علماء وارث انبیاء اور امت کے لیے امید کی کرن ہیں جنہوں نے ہر دور میں امت کی رہنمائی کی ہے اور آج بھی کر رہے ہیں۔
-
شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا کی جانب سے سیمینار اور مجلس کا انعقاد:
تمام علماء مل جل کر موجودہ چیلنج کا مقابلہ کریں، مولانا اسلم رضوی
حوزہ/ آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا یعسوب عباس نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ شیعہ پرسنل لا بورڈ شیعوں کے سماجی, ملی , اقتصادی اور علمی مسائل حل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
-
علماء عوام کی پناہ گاہ اور سہارا ہیں، آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی
حوزہ/ مرجع تقلید آیۃ اللہ نوری ہمدانی نے انقلابِ اسلامی کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی مخلصانہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام راحل (رح) فرماتے تھے: حکومتِ اسلامی کی حفاظت، تمام واجبات سے زیادہ ضروری ہے۔ امام خمینی (رح) عوام کیلئے ایک خاص اہمیت کا قائل تھے اور ہمیشہ ان کی مشکلات کے حل کیلئے کوشاں رہتے، کیونکہ یہی عوام ہے جو دشمن کے مقابلے میں سپر بن کر میدان میں حاضر ہوتی ہے اور یہ عوام الناس ہی ہے جو اسلام و انقلاب کے دفاع کیلئے ہمیشہ حاضر رہتی ہے۔
-
قرآن کی رو سے دین کی تبلیغ وہی کر سکتا ہے جو خدا سے ڈرتا ہو، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع راجن پور کے شہر جام پور میں مولانا مظہر حسین کی رہائشگاہ پر علماء کرام سے ملاقات کی اور ان سے تبلیغی خدمات اور قومی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔
-
علماء کے اختلاف کو فکری اختلاف کی حد تک رہنا چاہئے، مولانا سید محمد اطہر کاظمی
حوزہ/ علماء کے درمیان آراء کا اختلاف ہمیشہ سے رہا ہے، اور ہمیشہ رہیگا، یہ اختلاف حیات کی ایک اہم ترین علامت ہے، جو آگے چل کر اجتہاد کی شکل میں سامنے آتا ہے ۔
-
مولانا تقی عباس رضوی:
علماء اسمبلی تو ایک بہانہ ہے شیعہ"علمائے حق" اصل نشانہ ہیں
حوزہ/ ہندوستان میں سرگرم علماء مخالف عناصر اور مذہب تشیع کے دیرینہ دشمن اپنے اہداف کی نمایاں تکمیل کے لئے شیعہ علماء اسمبلی کو نشانہ بنانے کا جو کام کیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔
-
مولانا سید ظہیر عباس رضوی کی مہاشٹرا کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات، قومی مسائل پر گفتگو
حوزہ/ ممبئ شیعہ اثناء عشری بشمول شیعہ خوجہ اثناء عشری جماعت کے صدرجناب صفدر کرم علی، مولانا سید ظہیر عباس رضوی اور امام جماعت خوجہ جامع مسجد مولاناسید روح ظفر کی قیادت میں مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے سے قومی مسائل پر گفتگو کی۔
-
جامعہ روحانیت بلتستان زائرین کی خدمت کو اپنے لیے سعادت سمجھتی ہے
حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے اربعین واک کے لیے کربلا تشریف لے جانے والے زائرین کی خدمت کے لیے ریمدان، میرجاوہ اور شلمچہ باڈر پر افراد تعیین کے گئے ہیں جو 24 گھنٹہ مسلسل خدمت میں مصروف ہیں۔
-
سیاسی اور سماجی مسائل میں بھی مراجع کرام کی پیروی کریں؛ آیت اللہ العظمیٰ سبحانی
حوزہ/ سب سے پہلے میں امت اسلامیہ کے اتحاد اور خصوصاً علمائے شیعہ- جو کہ اہل بیت (ع) کے چاہنے والوں اور پیروکاروں کے لئے نمونہ عمل ہیں- کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتا ہوں، نیز سیاسی اور سماجی مسائل میں مراجع کرام کی اطاعت اور شیعہ علماء میں ووٹ تقسیم نہ کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔
-
آنےوالے آٹھ شوال کو تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوگا، مولانا محبوب مہدی
حوزہ/ البقیع آرگنائیزیشن کی جانب سے زوم کے ذریعے ایک عالمی کانفرنس مولانا محبوب مہدی کی صدارت میں منعقد ہوئی جسمیں مختلف ممالک کے علمائے کرام نے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔
-
امام خمینی(رح) کی نظر میں علماء کی ذمہ داری
حوزہ/علماء دین کے اور کسی بھی معاشرے کا ایک اہم ستون، ذمہ دار و مقدس سمجھے جانے والے لوگ ہیں، اسی وجہ سے امام خمینی نے روحانیت کو ان کی اہم ذمہ داریوں سے آگاہ کرانے کی پوری کوشش کی ہے۔
-
آل انڈیا كونسل آف شیعہ علماء كابینہ کا آن لائن جلسہ؛ علماء قوم کے حاكم نہیں خادم ہیں، مقررین
حوزہ/ جلسہ میں علمائے کرام کا کہنا تھا کہ علما حاکم بن كر نہیں بلكہ خادم بن كر قوم کی خدمت کریں اور ٹكنالوجی سے استفادہ كرتے ہوئے قوم و ملت كو آگے بڑھائیں۔
-
دنیا میں وہی قوم مہذب و محترم سمجھی جاتی ہے جو علم اور علماء کی تعظیم و تکریم کرتی ہے، مولانا فیروز عباس قمی مبارکپوری
حوزہ/ امام جمعہ و جماعت شیعہ جامع مسجد شاہ محمد پور نےامامباڑہ قصر حسینی محلہ شاہ محمد پور میں حجۃ الاسلام مولانا شیخ انصار حسین ترابی مرحوم کی مجلس سوئم سے خطاب کے دوران کہا: قرآن اور احادیث میں علم و علماء کی بہت زیادہ اہمیت اور فضیلت وارد ہوئی ہے۔ایک حدیث میں پیغمبر اسلام نے ارشاد فرمایا ہے کہ میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے انبیاء کے مانند ہیں اور ایک حدیث میں ہے کہ بنی اسرائیل کے انبیاء سے افضل ہیں۔
-
مولانا شیخ انصار حسین ترابی کا انتقال، قوم وملت کا عظیم خسارہ، مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ ہم مجمع علماء وخطباء حیدرآباد کی جانب سے اس سانحہ ٔ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حجۃ الاسلام مولانا شیخ انصار حسین ترابی کے انتقال پر ملال پرخانوادہ مرحوم کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔