اتوار 23 نومبر 2025 - 22:35
جامعہ روحانیت گلگت کے تحت قم المقدسہ میں موکب کا اہتمام

حوزہ/ جامعہ روحانیت گلگت کی جانب سے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے حرم تا جمکران عزادارانِ فاطمی کی خدمت کے لیے"موکبِ شہید ضیاء الدین رضوی" کا اہتمام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے جامعہ روحانیت گلگت کے طلاب و علماء نے یکم جمادی الثانی کو حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سے مسجد جمکران تک عزادارانِ فاطمی کی خدمت کے لیے شہید سید ضیاء الدین رضوی کے نام سے موکب کا شاندار انتظام کیا۔

اس موکب کا مقصد شہیدۂ مقاومت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے عزاداروں کی خدمت کرنا تھا۔ موکب میں زائرین اور عزاداروں کے لیے نذر و نیاز، گرم و سرد مشروبات کا اہتمام کیا گیا۔

جامعہ روحانیت گلگت کے طلاب و علماء نے خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ موکب میں شب و روز خدمات انجام دیں اور زائرینِ فاطمیہ کو بہترین انداز میں خوش آمدید کہا۔

اس روحانی اور معنوی ماحول میں ہزاروں عزاداروں نے موکب سے استفادہ کیا اور اس اقدام کو نہایت سراہا۔

جامعہ روحانیت گلگت کی جانب سے یہ سلسلہ ہر سال ایامِ فاطمیہ میں جاری رہتا ہے جس کا مقصد اہلِ بیتؑ سے عقیدت رکھنے والوں کی خدمت اور شہیدۂ فاطمہ زہراءؑ کی یاد کو زندہ رکھنا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha