اتوار 23 نومبر 2025 - 10:28
ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے شہرِ مقدس قم میں فری بس سروسز کا اہتمام

حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایامِ شہادت کے موقع پر شہرِ قم میں زائرین اور عوام کی سہولت کے لیے تمام بس سروسز کو مفت کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایامِ شہادت کے موقع پر شہرِ قم میں زائرین اور عوام کی سہولت کے لیے تمام بس سروسز کو مفت کر دیا گیا ہے۔

قم کی بس سروس کے ادارے کے اعلان کے مطابق، شہری انتظامیہ کے فیصلے اور عوام کی خدمت کے لئے اتوار 2 جمادی الثانی کی شام 5 بجے سے لے کر پیر 3 جمادی الثانی کی شام 5 بجے تک شہر بھر میں تمام بس لائنیں شہریوں اور زائرین کے لیے بلا معاوضہ خدمات فراہم کریں گی۔

یہ فیصلہ زائرینِ حرمِ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی سہولت اور شہادتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام میں نقل و انتقال کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha