۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تصاویر/مراسم عزاداری بانوی دوعالم حضرت فاطمه زهرا(س)،هیئت دخیل یاعباس قم

حوزہ/ شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے پورے اسلامی جمہوریہ ایران و عالم اسلام میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری و شب شہادت سے ہی ایران و عراق اور ہندوستان و پاکستان کی فضا سوگوار و عزادار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں سے ایام فاطمیہ اور شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے مساجد و امامبارگاہوں میں مجالس عزا برپا ہورہی ہیں۔

حرم امام علی رضا علیہ 

اس سلسلے کی مرکزی مجالس کا اہتمام مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا حرم میں کورونا ایس او پیز کے تحت کیا گیا ہے۔

حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا 
 ہیئت سید الشہداء قم المقدس

ایران اور دنیا کے گوشہ وکنار میں تیرہ جمادی الاول سے جو ایک روایت کے مطابق شہزادی کی تاریخ شہادت ہے ایام فاطمیہ کی مجالس کا آغاز ہوجاتا ہے اور تین جمادی الثانی تک جو کہ دیگر روایتوں کے مطابق شہزادی کونین کی تاریخ شہادت ہے یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر مشہد اور قم میں مقدس روضوں اور اسی طرح مساجد اور امام بارگاہوں کو سیاہ پوش کردیا گیا ہے۔

درگاہ حضرت عباس علیہ لکھنؤ 
پاکستان 

پاکستان، ہندوستان، عراق اور لبنان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں کورونا ایس او پیز کے تحت ایام فاطمیہ کی مجالس جاری ہیں اور ذاکرین اہلبیت عصمت و طہارت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں۔ اس موقع پر عراق کے بھی مقدس شہروں نجف اشرف، کربلائے معلی ، کاظمین اور سامرا میں زائرین و سوگواروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور دختر رسول حضرت زہرا (س) کی مصیبتوں پر ماتم کررہی ہے۔

نجف اشرف 

جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بیس جمادی الثانی بعثت کے پانچویں سال مکہ مکرمہ میں اس دنیا میں تشریف لائیں اور سرکار دوعالم کی آغوش میں پرورش پائی اور اعلی الہی تعلیمات کی حامل بنیں۔ شہزادی کونین علوم الہی کے سرچشمے سے سیراب ہوئی تھیں اور یوں آپ خدا وندعالم کی مقربین میں سے تھیں۔ حکام وقت کے بے پناہ مظالم کی وجہ سے ایک روایت کے مطابق تیرہ جمادی الاول گیارہ ہجری قمری اور ایک روایت کے مطابق تین جمادی الثانی گیارہ ہجری قمری کو صرف اٹھارہ سال کی عمر میں شہید ہوگئیں۔

ہم اس موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے اپنے تمام قارئین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .