۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ/ مجالسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معروف خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین سید شہنشاہ نقوی صاحب نے زندگانی اور سیرتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عظمت و مقام بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو بیان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب سے قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے اردو زبان زائرین کے لئے سہ روزہ مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

ان مجالسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معروف خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین سید شہنشاہ نقوی صاحب نے زندگانی اور سیرتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عظمت و مقام بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو بیان کیا۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں ایامِ فاطمیہ منانے کی غرض سے آنے والے زائرین اور علماء و طلاب کرام کی کثیر تعداد نے ان مجالس میں شرکت کی اور حضرت بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کو ان کی جدہ ماجدہ کی مظلومانہ شہادت کا پرسہ دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے معروف خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین سید شہنشاہ نقوی صاحب کے علاوہ معروف نوحہ خوان جناب میر حسن میر، شاہد بلتستانی، عرفان حیدر سمیت مختلف نوحہ خوان، اور سرزمین ہندوستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ شاعر و ناظم جناب ڈاکٹر نیر جلالپوری اور دیگر شعراء حضرات اور ماتمی انجمنوں نے بھی نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔اور نظامت کے فرائض مولانا شفیع حیدر رضوی نے انجام دیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .