۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجۃ الاسلام و المسلمین مسعود عالی

حوزہ/ دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے تہران کی امام خمینی امام بارگاہ میں عزاداری کی آخری مجلس جمعے کی شب رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شرکت سے منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے تہران کی امام خمینی امام بارگاہ میں عزاداری کی آخری مجلس جمعے کی شب رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شرکت سے منعقد ہوئي۔

اس مجلس کو ایران کے مشہور خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے خطاب کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ زندگي میں پیشرفت اور اللہ سے تقرب کا واحد راستہ امامت اور امام معصوم سے متصل رہنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس راہ کو محفوظ رکھنے کے لیے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے جو کام کیا وہ بے نظیر تھا۔ انھوں نے کہا کہ حضرت زہرا نے اس عظیم جہاد کے لیے حقائق کو برملا کرنے اور سچائيوں کو لوگوں کے سامنے لانے کا ہتھیار استعمال کیا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین مسعود عالی کے خطاب کے بعد ایران کے مشہور نوحہ و مرثیہ خواں مہدی رسولی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کیے اور نوحہ پڑھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .