بدھ 27 جنوری 2021 - 02:45
حضرت ام البنین (س) ہمیشہ اپنے آپ کو حضرت زہرا (س) کی کنیز سمجھتی تھیں

حوزہ/ ایران کے معروف خطیب نے کہا: جب حضرت ام البنین (سلام اللہ علیہا) حضرت علی (علیہ السلام) کے عہد میں آئیں تو خود کو حضرت زہرا (سلام اللہ علیہا) کی اولاد کی کنیز سمجھتی تھی اور کبھی بھی اپنی اولاد کو حضرت زہرا (سلام اللہ علیہا) کی اولاد پر ترجیح نہیں دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین بندانی نیشاپوری نے گزشتہ رات حرم کریمہ اہل بیت (سلام اللہ علیہا) میں حضرت ام البنین(سلام اللہ علیہا) کی وفات کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اہل بیت(علیہم السلام) سے محبت کی علامات ان کی راہ میں مال خرچ کرنا، ان کے حرموں کی زیارت کرنا، ان کی راہ میں کھانا کھلانا، ان کی ولادت کے ایام میں خوشی کا اظہار کرنا اور شہادت کے ایام میں حزن و غم کا اظہار کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا:حقیقی شعائر، اہلبیت(علیہم السلام) ہی ہیں اور روایات کے مطابق اگر معصومین(علیہم السلام) نہ ہوتے تو خداوندعالم کی کوئی عبادت نہیں کرتا۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: حضرت ام البنین (سلام اللہ علیہا) حضرت علی (علیہ السلام) کی مخلص یار و مددگار تھیں اور خدا وند عالم نے بھی انہیں بہت بڑی نعمت عطا کی تھی۔ آپ کے دامن میں تربیت پانے والے چار بیٹوں نے مکتب سید الشہداء (علیہ السلام) پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کے خطیب نے کہا: حضرت ام البنین (سلام اللہ علیہا) کے تمام اجداد حجاز میں شرافت، اعلی نسب، جوانمردی، شجاعت اور سخاوت میں مشہور تھے۔

حجۃ الاسلام نے بندانی نیشاپوری نے کہا: حضرت ام البنین (سلام اللہ علیہا) کے خاندان کی بیٹیاں بہت زیادہ با حیا اور پاکدامن تھیں۔

انہوں نے کہا: جب حضرت ام البنین(سلام اللہ علیہا) حضرت علی (علیہ السلام) کے عقد میں آئیں تو ہمیشہ اپنے آپ کو حضرت زہرا (سلام اللہ علیہا) کی کنیز سمجھتی تھی اور کبھی اپنی اولاد کو حضرت زہرا(سلام اللہ علیہا) کی اولاد پر ترجیح نہیں دیتی تھیں۔

حرم کریمہ اہل بیت(سلام اللہ علیہا) کے خطیب نے کہا: واقعہ عاشورہ میں حضرت ام المومنین(سلام اللہ علیہا) کے تمام بیٹے حضرت سید الشہداء(سلام اللہ علیہ) کے یارو مددگار تھے اور سب نے مکتب امام حسین کے دفاع کی راہ میں اپنی جان قربان کی۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: واقعہ عاشورا کے بعد جب جناب بشیر نے حضرت ام البنین(سلام اللہ علیہا) کو ان کے فرزند ان کی شہادت کی خبر دی تو آپ مسلسل حضرت سید الشہداء(سلام اللہ علیہ) کا پوچھتیں اور ان کی شہادت پر گریہ اور ماتم کیا کرتیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha