حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر کاشان میں ائمہ جمعہ پالیسی کونسل کے مسئول حجت الاسلام محمد حسین حلاجی مفرد نے مسجد المہدی مشکات میں منعقدہ مجلسِ شہادت حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے خود کو ولایت پر قربان کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا: آج حوزہ علمیہ اور مراجع تقلید حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کے مدیون ہیں۔ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے ایسا کارنامہ انجام دیا کہ ان کے فرزند امام جعفر صادق علیہ السلام نے دین اسلام کی حفاظت کے لیے احادیث اور فقہی مبانی کو تبیین فرمایا۔
حجت الاسلام حلاجی مفرد نے کہا: آج صرف تشیع ہی نہیں بلکہ اہل سنت بھی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے احسان مند ہیں اگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نہ ہوتیں تو گویا اسلام باقی نہ رہتا۔









آپ کا تبصرہ