پیر 24 نومبر 2025 - 06:55
مبلغین اپنی تبلیغ میں سیرتِ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے استفادہ کریں

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سعید روستاآزاد نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو مشکلات کو مواقع میں بدلنے کا منفرد نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا: مبلغین کو چاہیے کہ اپنی تبلیغ میں سیرتِ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے استفادہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر تبلیغات اسلامی میں ثقافتی و تبلیغی امور کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین سعید روستاآزاد نے گروہ تبلیغ تخصصی ابناءالزہرا کی جانب سے اور اداره کل تبلیغ تخصصی کی حمایت سے منعقدہ دورۂ ہم افزائی مبلغان کی اختتامی نشست میں خطاب کے دوران کہا: مبلغان کو چاہئے کہ اپنی تبلیغ میں سیرتِ حضرت زہرا سلام اللہ سے استفادہ کریں۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران ایامِ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم اور سیرت اہل بیت علیہم السلام نہ صرف توحیدی طرزِ زندگی کا نظریاتی نظام پیش کرتے ہیں بلکہ دشمن اور دوست کے ساتھ عملی برتاؤ کا کامل نمونہ بھی بتاتے ہیں۔ یہی ہماری زندگی میں حقیقی رہنما ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین روستاآزاد نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا استقامت، پائیداری اور مقاومت کی حامل بے مثال شخصیت ہیں۔ بالخصوص رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد آپ نے جہادِ تبیین، روشنگری اور ارشادِ امت میں غیر معمولی کردار ادا کیا۔

انہوں نے خطبۂ فدکیہ کے آغاز «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلیٰ ما اَنْعَمَ...» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: یہ خطبہ توحید اور ولایت کی جامع تشریح ہے۔ ایسے نازک حالات میں کہ ایک طرف رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غم تھا اور دوسری طرف وصی رسول امیرالمؤمنین علیہ السلام پر ظلم کے مناظر، حضرت نے خطبے کا آغاز حمدِ الٰہی سے کر کے توحید، اخلاص اور ایمانی استقامت کو بیان کیا۔

دفتر تبلیغات اسلامی میں ثقافتی و تبلیغی امور کے سرپرست نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے تمام تر خطروں اور دباؤ کے باوجود توحید کی تبیین اور دشمن کے مقابلے میں ثابت قدمی کے ذریعہ حالات کو اپنے حق میں بدل دیا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مشکلات، باایمان اور بصیرت رکھنے والوں کے لیے مواقع میں بدل سکتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha