۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
بالصور/ اللافتات السوداء تسدل حزناً في أروقة الصحن الحيدري الشريف في ذكرى استشهاد أم أبيها فاطمة الزهراء (عليها السلام) على وفق الرواية الثانية

حوزہ / مدرسہ علمیہ حضرت صدیقہ فاطمہ (س) گرگان کی استاد نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا آغاز سے لے کر آخر تک تمام خواتینِ عالم کی سردار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے مدرسہ علمیہ حضرت صدیقہ فاطمہ (س) گرگان کی استاد محترمہ عطیہ وحید نے مدرسہ علمیہ حضرت صدیقہ فاطمہ (س) گرگان کی انتظامیہ اور طالبات کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا جہان کی برتر خواتین میں سے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: روایات کے مطابق حضرت مریم سلام اللہ علیہا اپنے زمانے کی خواتین کی سردار تھی لیکن حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا آغاز سے لے کر آخر تک تمام خواتینِ عالم کی سردار ہیں۔

اس مدرسے کے استاد نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا حدیث کساء کا محور و مرکز ہیں اور خداوند عالم نے آیت تطہیر کو آپ، آپ کے باپ، آپ کے شوہر اور آپ کے فرزندوں کی شان میں نازل کیا ہے اور آیۂ مباہلہ میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو رسالت میں شریک قرار دیا ہے۔

محترمہ عطیہ وحید نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے مقام و منزلت کو بیان کرنے کے لئے انہیں "باپ کی ماں" کے لقب سے نوازا تاکہ دوسروں کو سمجھائیں کہ اگر انبیاء کی بیویاں مومنین کی مائیں ہیں تو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا (فضیلت میں) پیغمبر اسلام کی ماں ہیں۔

انہوں نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ایک اور عظمت ان کا "حجة للحجج" ہونا ہے یعنی ائمہ معصومین علیہم السلام لوگوں پر خدا کی حجت ہیں اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ائمہ علیہم السلام پر خدا کی حجت ہیں۔

مدرسہ صدیقہ فاطمہ (س) کی استاد نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے توسل بہترین اور سریع الاجابہ توسل ہے۔ بزرگ علماء کی سیرت میں ملتا ہے کہ انہیں جب بھی کسی مشکل اور سختی کا سامنا ہوتا تو وہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے توسل کیا کرتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .