حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رضوی نکیتن،محمد پور مبارک، مظفرپور، بہار میں شاعر اہلبیت اسد رضوی کی جانب سے بسلسلۂ شہادت سیدۂ عالمیان حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسد رضوی اور بابر امام نے بارگاہ شہزادئ کونین (ع) میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
خطیب اہلبیت مولانا رومان رضوی نے مجلس سے خطاب کیا،مولانا نے عزائے فاطمی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بیان کیا کہ اگر آج ہم اپنی زندگی میں سکون و اطمینان چاہتے ہیں تو شہزادی کی زندگی کو نمونۂ عمل بنائیں، شہزادئ کونین (ع) نے اپنی مختصر سی زندگی میں انسانی زندگی کو وہ کمال عطا کیا جو آج بھی بے مثل و بے نظیر ہے۔
مولانا نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عزائے فاطمیہ کے ذریعہ ہم شہزادی کے خادم کے ساتھ ساتھ امام زمانہ علیہ السلام کے ناصر بھی بن سکتے ہیں۔مجلس میں کثیر تعداد میں اہلسنت برادران نے بھی شرکت کی۔