۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
ایام فاطمیہ

حوزہ/ جناب سیدہ سلام اللہ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے وہ بطور دختر بطور زوجہ اور بطور ماں ہر لحاظ سے نمونہ عمل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ زینبیہ (س) راجن پور میں خواتین کے لیے خمسہ ایام فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا جو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

منعقدہ مجالس میں عالمہ و فاضلہ سیدہ عشرت فاطمہ نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس قدر سیدۃ نساء العالمین سلام اللہ علیہا کی عظمت کی تاکید تھی اور اہل بیت (ع) کے نزدیک آپ سے مودت اور اللہ و اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فضیلت بیان کی ہے۔ آج امت کا حق بنتا ہے کہ ان کی عزت کرتے اور احترام کرتے مگر امت نے ان کے اوپر مظالم ڈھائے اور آپ کے حقوق غصب کرلیے اور ان کو اتنی تکلیفیں پہنچائیں کہ بی بی کو یہ کہنا پڑا کہ مجھ پر اتنے مصائب ڈھائے گئے کہ اگر دن پر پڑتے تو سیاہ راتوں می تبدیل ہوجاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جناب سیدہ سلام اللہ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے وہ بطور دختر بطور زوجہ اور بطور ماں ہر لحاظ سے نمونۂ عمل ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .