۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
مولانا مظفر حسین نقوی

حوزہ/ انہوں نے کہا کہ جناب سیدہ ؑ عالم بشریت کی معزز، مقدس اور برگزیدہ خواتین میں سر فہرست ہیں اور عالم نسوان کی ہدایت و نجات کا اعلیٰ ترین نمونہ عمل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تاراگڑھ اجمیر میں عزائے فاطمیہؑ کی سہ روزہ مجالس امامبارگاہ سے متصل شہزادوں والی مسجد میں منعقد ہوئیں، جس میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

مجالس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید مظفر حسین نقوی نے شہزادی کونین جناب فاطمۃ الزہرا ؑ کی سیرت، حیات طیبہ اور شہادت کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی۔

انہوں نے کہا کہ جناب سیدہ ؑ عالم بشریت کی معزز، مقدس اور برگزیدہ خواتین میں سر فہرست ہیں اور عالم نسوان کی ہدایت و نجات کا اعلیٰ ترین نمونہ عمل ہیں۔

انہوں نے مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبرِ اکرم ؐ نے اپنی امت پر بار بار جناب فاطمہ ؑ کے مقام و منزلت و فضائل کو بیان کیا اور اپنے قول و عمل سے مسلمانوں کو حضرت زہرا ؑ کی عزت و احترام اور حرمت و تقدس کا درس دیا۔ تاہم، نبی ؐ کی وفات کے بعد جناب سیدہ ؑ کو جو مظلومیت اور محرومیت کا سامنا کرنا پڑا، وہ ہر لحاظ سے قابلِ افسوس اور مستحق فریاد و فغاں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .