پیر 26 جنوری 2026 - 22:17
مفتی گلزار احمد نعیمی کا دورۂ سکردو؛ انجمنِ امامیہ کے صدر و اراکین سے ملاقات/خطے کی پُرامن فضا کو علماء کی مرہونِ منّت قرار دیا

حوزہ/ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور جماعت اہلِ حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے امامیہ مرکز سکردو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر علامہ آغا سید باقر الحسینی اور کابینہ کے اراکین سے تفصیلی ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور جماعت اہلِ حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے امامیہ مرکز سکردو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر علامہ آغا سید باقر الحسینی اور کابینہ کے اراکین سے تفصیلی ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مفتی گلزار احمد نعیمی کا دورۂ سکردو؛ انجمنِ امامیہ کے صدر و اراکین سے ملاقات/خطے کی پُرامن فضا کو علماء کی مرہونِ منّت قرار دیا

مفتی گلزار احمد نعیمی کی آمد پر انجمنِ امامیہ بلتستان کے رہنماؤں نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور اتحادِ امت، مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے، جمہوری اسلامی ایران کی حمایت اور اہلِ بیت علیہم السلام کے دفاع میں ان کی مسلسل جدوجہد کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔

اس موقع پر مفتی گلزار احمد نعیمی نے بلتستان کے پُرامن ماحول، علمائے کرام کے باہمی اتحاد اور بھائی چارے کی فضاء کو مثالی قرار دیا۔

انہوں نے بالخصوص امامیہ مرکز کے علماء علامہ شیخ محمد حسن جعفری، علامہ آغا سید باقر الحسینی اور دیگر علماء کی امن و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ بیت علیہم السلام کے پیروکار ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کا درس دیتے ہیں۔

مفتی گلزار احمد نعیمی کا دورۂ سکردو؛ انجمنِ امامیہ کے صدر و اراکین سے ملاقات/خطے کی پُرامن فضا کو علماء کی مرہونِ منّت قرار دیا

بعد ازاں، مفتی گلزار احمد نعیمی نے انجمنِ امامیہ بلتستان کے رہنماؤں کے ہمراہ مرکزی جامع مسجد سکردو کی عمارت کا بھی دورہ کیا، جامع مسجد کو ایک عظیم دینی مرکز قرار دیا اور اس کے لیے مزید برکت اور ترقی کی دعا کی۔

اس موقع پر شیخ شرافت، شیخ الیاس قمی، شیخ ذوالفقار انصاری، حاجی فدا محمد ناشاد، وزیر حامد حسین، ایڈووکیٹ شاکر ریحان، آغا زمانی اور بشارت ساقی بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha