منگل 27 جنوری 2026 - 18:18
غزہ کے نام پر بورڈ آف پیس گریٹر اسرائیل کی سازش ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/مجلسِ وحدت المسلمین اسلام آباد پاکستان کے تحت، گزشتہ روز ایک فکری اور تنظیمی نشست منعقد ہوئی؛ جس میں تنظیم کے چیئرمین سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد حزبِ اختلاف سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کم تعداد میں منظم، صبر کرنے والے اور باایمان لوگ ہی بڑی قوتوں پر غالب آ جاتے ہیں، کیونکہ انہیں اللہ تعالیٰ کی نصرت حاصل ہوتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ انقلابِ اسلامی ایران کے دوران شدید قتل و غارت، دہشت گردی، حتیٰ کہ جنگ مسلط کیے جانے کے باوجود ایرانی قوم نے استقامت دکھائی اور خدا کی مدد سے سرخرو ہوئی، آج بھی دشمنوں کی تمام سازشیں ناکامی سے دوچار ہیں، ایران نے پابندیوں کے باوجود خودکفالت حاصل کی اور دفاعی و سائنسی میدان میں نمایاں مقام بنایا۔

غزہ کے نام پر بورڈ آف پیس گریٹر اسرائیل کی سازش ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علامہ راجہ ناصر عباس نے خبردار کیا کہ غزہ کے نام پر ٹرمپ کے نام نہاد بورڈ آف پیس جیسے منصوبے دراصل گریٹر اسرائیل کی سازش ہیں، جن کا مقصد ایران کی دیوار گرانا اور پورے ایشیا کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے، کوئی بھی باضمیر، انسانیت اور اسلام شناس فرد ایسے منصوبوں کا حصہ نہیں بن سکتا، امریکہ سمیت تمام اسلام دشمن قوتیں بھی اگر ایران پر حملہ آور ہو جائیں تو شکست ان کا مقدر بن جائے گی، دنیا مت بھولے کہ اس وقت سب سے بڑا دفاعی ماہر سید علی خامنہ ای ہیں۔

غزہ کے نام پر بورڈ آف پیس گریٹر اسرائیل کی سازش ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آج ایک ایسے دو راہے پر کھڑا ہے جہاں غیر جانبدار رہنا ممکن ہی نہیں ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ قوم فیصلہ کرے کہ ملکی فیصلے اسلام آباد میں ہوں گے یا بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر، جب تک ملک میں قانون کی بالادستی، عدل و مساوات قائم نہیں ہو گی، عوام کی حالتِ زار بہتر نہیں ہو سکتی۔

اس موقع پر وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، انجینئر ظہیر نقوی اور آغا شریف نفیس سمیت دیگر مقررین نے بھی اظہارِ خیال کیا، جبکہ آخر میں پروفیسر سید نجیب نقوی کو ضلع اسلام آباد کا تین ماہ کے لیے آرگنائزر منتخب کیا گیا۔ نشست میں ضلع بھر سے عمائدین اور تنظیمی کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha