ایم ڈبلیو ایم پاکستان
-
پارا چنار سے پشاور جانے والے قافلے پر فائرنگ، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی ہنگامی پریس کانفرنس؛ تین روزہ سوگ و ملک گیر احتجاج کا اعلان
حوزہ/آج پارا چنار سے پشاور جانے والے قافلے پر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے پر مجلس وحدت مسلمین نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بروز جمعہ ملک گیر احتجاج اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے تحت قم المقدسہ میں تعزیتی ریفرنس؛
غزہ-لبنان جنگ نے یورپ کی نام نہاد تہذیب اور انسانی حقوق کے دعوے کھوکھلا ثابت کر دیے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم شعبۂ قم المقدسہ کے تحت حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں شہدائے مقاومت کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس سے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب اور شہدائے مقاومت کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
-
تصاویر/ ایم ڈبلیو ایم شعبۂ قم کے تحت شہدائے مقاومت کی یاد میں تعزیتی اجلاس
تصاویر/ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبۂ قم المقدسہ کے تحت گزشتہ روز شہدائے مقاومت بالخصوص سید حسن نصر اللّٰہ اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس، حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں منعقد ہوا، جس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔
-
شہید سید مقاومت کے چہلم کی مناسبت سے اسلام آباد میں عظیم الشان تقریب:
حزب اللہ، صیہونی شیطانی طاقتوں کے خلاف خدائی ابابیل کا لشکر، مقررین
حوزہ/ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان مرکزی ”مجلس چہلم شہید حسن نصر اللہ و شہدائے قدس“ کا پرشکوہ اجتماع مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو میں منعقد ہوا، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جبکہ علمائے کرام، ذاکرین و شعراء عظام نے شہدائے قدس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
-
ڈاکٹر شفقت شیرازی کی شام میں نمائندۂ ولی فقیہ سے ملاقات؛ مختلف امور پر تبادلہ خیال
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے شام میں رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ صفار الھرندی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
علامہ اقبال ملتِ اسلامیہ کے ایک دل سوز اور دور اندیش رہنما تھے
حوزہ/9 نومبر یومِ علامہ اقبال رحمۃ اللّٰہ کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل سے نکالنے کا راستہ علامہ اقبالؒ کے فلسفہ خودی میں مضمر ہے، کہا ہے کہ علامہ اقبال ملتِ اسلامیہ کے ایک دل سوز اور دور اندیش رہنما تھے۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
خیبر پختونخواہ: عوامی مسائل سے بے پرواہ نا اہل وزیر اعلیٰ اور غیر مخلص سیکیورٹی ادارے
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے پارا چنار معاملے پر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے نا اہل وزیر اعلیٰ کو صوبے میں عوامی مسائل سے کوئی سروکار ہے اور نہ ہی امن و عامہ کے ضامن سیکیورٹی ادارے ان دہشتگردوں کو لگام دینے میں مخلص ہیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے نائب چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کو صدمہ
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ کر خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
شیخ نعیم قاسم کے لیے خدا کی جانب سے استقامت اور رہنمائی کی آرزو کرتا ہوں
حوزہ/مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریکِ مقاومت اسلامی حزب اللہ لبنان کی قیادت شیخ نعیم قاسم کے سپرد کیے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے شیخ نعیم قاسم کے حزب اللہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے طور پر انتخاب کو وقت کا اہم فیصلہ قرار دیا ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا دورۂ جوہی ضلع دادو؛
دادو ضلع میں عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج افسوسناک عمل ہے
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی ایک روزہ دورے پر جوہی پہنچے، جہاں ایم ڈبلیو ایم جوہی کے رہنما اعجاز علی لغاری، سائیں عابد علی لغاری و دیگر نے سٹی گیٹ پر ان کا استقبال کیا۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
غاصب اسرائیل کا ایران پر حملہ؛ صیہونی ریاست کی طرف سے جارحیت کی ایک اور سنگین مثال
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کا ایران پر حملہ، صیہونی ریاست کی طرف سے جارحیت کی ایک اور سنگین مثال ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
-
علامہ مقصود علی ڈومکی:
وقت کے یزید و فرعون کے مقابلے میں فلسطینی اور لبنانی مجاہدین حسینی اور زینبی کردار ادا کر رہے ہیں
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے شہدائے چھلگری کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے یزید و فرعون کے مقابلے میں فلسطینی اور لبنانی مجاہدین حسینی اور زینبی کردار ادا کر رہے ہیں۔
-
مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے نائب چیئرمین:
سید حسن نصر اللّٰہ کا نظامِ مزاحمت باقی رہے گا
حوزہ/ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ایک آنلائن ویبینار میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ سید حسن نصر اللہ خود تو چلے گئے ہیں، لیکن مزاحمت کا ایک ایسا نظام چھوڑ کر گئے ہیں، جو رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
پاکستان میں ترامیم پاس کرنے کی غیر آئینی کوششیں کی جا رہی ہے
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے سینیٹ اجلاس میں نئی ترامیم پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ترامیم پاس کروانے کی غیر آئینی کوشش کی جا رہی ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل:
عظیم مجاہد سنوار کی شہادت سے مزاحمت اور زیادہ مضبوط ہوگی
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہادت ایک ایسا مرتبہ ہے جس کے لیے سِنوار نے ہمیشہ خواہش کی اور اس کیلئے مجاہدت کی۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
یحییٰ السنوار کی شہادت: عزم کی علامت، جنگ کا نیا مرحلہ
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریکِ حماس کے سربراہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ یحییٰ السنوار کی شہادت شکست نہیں، بلکہ ان کے پختہ عزم کا ثبوت اور جنگ کے نئے مرحلے کا شجاعانہ آغاز ہے۔
-
علامہ احمد اقبال رضوی:
شہید سنوار کے پاکیزہ خون نے فرقہ واریت اور تکفیریت کا جنازہ نکال دیا
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے حماس کے سربراہ ابو ابراہیم حسن یحییٰ سنوار کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عظیم کمانڈر شہید حاج قاسم سلیمانی، عظیم لیڈر شہید اسماعیل ہنیہ، سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور اب عظیم مجاہد یحی السنوار کی شہادتوں نے امت مسلمہ پر حجت تمام کردی۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں وفد کی لبنانی سفیر سے ملاقات؛ سید مقاومت کی شہادت پر تعزیت
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں مجلس کے ایک وفد نے اسلام آباد میں لبنانی سفیر سے ملاقات اور سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کا پنجاب کالج واقعے پر اظہارِ تشویش
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تعلیم پروفیسر سید نجیب الحسن نقوی نے پنجاب کالج لاہور میں طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے غیر اخلاقی واقعات کا تسلسل کے ساتھ رونما ہونا معاشرے کی اخلاقی گراوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
پاکستانی سرزمین پر چینی شہریوں اور مفادات کو بار بار نشانہ بنانا تشویشناک ہے
حوزہ/چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گزشتہ رات کراچی میں ہونے والے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چینی حکومت، عوام اور متاثرین کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
اسرائیل کی ایک سال کی جارحیت، ناکامی اور ندامت کے سوا کچھ نہ ملا
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک سال سے جاری غاصب اسرائیل کی فلسطینی قوم پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کو ایک سال کی جارحیت کے نتیجے میں ناکامی و ندامت کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا ہے۔
-
اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل کا کراچی بھر میں احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جمعے کو غزہ و لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا، مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
-
علامہ مقصود علی ڈومکی:
آج امت مسلمہ کو مل کر ان فلسطینی، لبنانی، یمنی اور عراقی مجاہدوں کا ساتھ دینا چاہیے
حوزہ/اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان رانی پور ہونٹ کے زیر اہتمام جشنِ میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے رانی پور سٹی میں وحدت علمی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
-
علامہ سید ظفر عباس شمسی:
پارہ چنار میں دہشتگرد کھلے عام دہشتگردی کر رہے ہیں، حکومت پاکستان کیا کر رہی ہے؟
حوزہ/مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارہ چنار میں دہشتگرد کھلے عام دہشتگردی کر رہے ہیں، حکومت پاکستان کیا کر رہی ہے؟
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات؛ ضلع کرم میں قیامِ امن پر اتفاق
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور اور تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی سے اسلام آباد کے پی کے ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں ایم این اے وقاص اکرم، شبلی فراز، سید ناصر شیرازی، حسین آخوند زادہ اور ترجمان سیف الرحمان شامل تھے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی:
صوبائی وزیر قانون خیبر پختونخوا کا ضلع کرم میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر فرقہ ورانہ اور متعصبانہ بیان، جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر شیرازی نے ضلع کرم کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر قانون کا ضلع کرم میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر فرقہ ورانہ اور متعصبانہ بیان، جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم کے تحت ضلع جھل مگسی میں سالانہ جشنِ صادقین و ہفتۂ وحدت کا انعقاد:
مسلمانوں کی نااتفاقی کی وجہ سے صیہونیت قبلہ اول پر قابض ہے، مقررین
حوزہ/مجلسِ وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کے زیر اہتمام مسجد اقصیٰ حسینی محلہ گنداواہ میں حضرت محمد ﷺ و امام جعفر صادق علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے جشنِ صادقین کا انعقاد کیا گیا۔
-
جھنگ پاکستان: ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے اہل سنت برادران کی وحدت ریلی کا استقبال
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان جھنگ کے رہنما مولانا روح اللہ کاظمی نے مؤمنین کے ہمراہ اہل سنت برادران کی جانب سے نکالا گیا جلوس میلاد النبیؐ کا بھرپور استقبال کیا۔
-
علامہ علی حسنین حسینی:
ہفتۂ وحدت مسلمانوں کے مابین اتحاد بین المسلمین کے فروغ کا بہترین موقع ہے
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ پاکستان کے رہنما نے ہفتۂ وحدت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتۂ وحدت مسلمانوں کے مابین اتحاد بین المسلمین کے فروغ کا بہترین موقع ہے۔
-
رہنما ایم ڈبلیو ایم بلوچستان:
حکومت زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنما نے زائرین امام حسین علیہ السّلام کے قافلوں پر شر پسند عناصر کی جانب سے پتھراؤ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے۔