پیر 24 فروری 2025 - 06:00
علامہ راجہ ناصر کی بیروت میں سید مقاومت کی تشییع میں شرکت؛ پاکستانی عوام ہمیشہ مظلومینِ فلسطین و مقاومت کے ساتھ کھڑے ہیں

حوزہ/سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بیروت لبنان میں منعقدہ شہدائے راہِ قدس کی عظیم الشان تشییع میں شرکت کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بیروت میں شہدائے قدس کی تشییع جنازہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‏آج کا دن امتِ مسلمہ کے لیے صبر، عزم اور تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ آج ہم شہیدِ راہِ قدس، سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشییعِ جنازہ کے غم انگیز لمحے سے گزر رہے ہیں، آج ہم غزہ کے شہداء، بالخصوص شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید مجاہد یحییٰ سنوار سمیت شہدائے غزہ و فلسطین و لبنان کو عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ وہ سب جو معرکۂ حق و باطل میں راہِ قدس کے شہداء میں شامل ہوئے، آج ہم ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہیں، ان کی راہ پر چلنے کا عہد کرتے ہیں۔‏یہ شہداء محض فرد نہیں، بلکہ ایک نظریہ، ایک پیغام، اور ایک لازوال داستان ہیں ایسی داستان جو ہمیں سکھاتی ہے کہ ظلم کے ایوانوں کو لرزانے کے لیے اسلحے سے زیادہ ایمانی قوت درکار ہوتی ہے۔ آج ہم اس مبارک سرزمین انبیاء علیہم السلام (فلسطین و لبنان)کے ان جاں نثاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ ثابت کیا کہ مظلوموں کی حمایت میں ڈٹ جانے والے کبھی کمزور نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ، حماس اور مقاومتِ اسلامی کے وہ غیور مجاہدین، جنہوں نے یمن و عراق کے میدان کار زار میں اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر غزہ و فلسطین کے مظلومین کی حمایت میں وقت کے فرعونوں کو للکارا، وہ درحقیقت امت کے ضمیر کی آواز ہیں، ‏یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وہ دن اب زیادہ دور نہیں جب بیت المقدس آزاد ہوگا، جب مظلوموں کی صدائیں اور استقامت ظالموں کے تخت و تاج الٹ دیں گی، جب امریکہ اور اسرائیل جیسی غاصب طاقتوں کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ آج ہم غزہ وفلسطین کے مجاہدین کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ دنیا بھر کے تمام باشعور انسان آپ کے ساتھ ہیں، ‏یہ معرکہ حق اور باطل کے درمیان ہے اور کامیابی، ان شاء اللہ، اہلِ حق کا مقدر ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha