ہفتہ 15 فروری 2025 - 15:47
علی گڑھ میں عصرِ حاضر میں علم و عمل کی اہمیت پر مذاکرہ/تعلیمی میدان میں گراں قدر کام کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا

حوزہ/ال عصفور سینٹر آف لرننگ، صاحب العصر منزل، سول لائنز علی گڑھ میں تعلیمی اور ادبی میدان میں سرگرم تنظیمیں یونائیٹڈ اسپرٹ آف رائٹرز اکیڈمی علی گڑھ و بزم نوید سخن علی گڑھ کی جانب سے عصر حاضر میں علم و عمل کی اہمیت پر مذاکرہ اور تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمت انجام دینے والی سرگرم تنظیموں کو اعزاز و اکرام سے نوازنے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ال عصفور سینٹر آف لرننگ، صاحب العصر منزل، سول لائنز علی گڑھ میں تعلیمی اور ادبی میدان میں سرگرم تنظیمیں یونائیٹڈ اسپرٹ آف رائٹرز اکیڈمی علی گڑھ و بزم نوید سخن علی گڑھ کی جانب سے عصر حاضر میں علم و عمل کی اہمیت پر مذاکرہ اور تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمت انجام دینے والی سرگرم تنظیموں کو اعزاز و اکرام سے نوازنے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز مولانا حیات رضا صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ڈاکٹر شجاعت حسین (انگریزی زبان و ادب کے شاعر و ناقد) نے پروگرام کا تعرف و مقاصد بیان کیا۔ یہ پروگرام ان حضرات کی پزیرائی میں ہے جو اپنی محنت و مشقت سے دوسروں کی زندگی میں علم سے مستقبل روشن کر رہے ہیں، قوت تعلیم کے ذریعہ زندگیوں کو مفید و کامیاب بنا رہے ہیں۔ اپنی توانائی، وقت اور سرمایہ صرف کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر شجاعت نے سورہ ملک کی آیات کی روشنی میں وجہ خلقت بشر بتایا اور سورہ فتح کی آخری آیت کو بیان کیا کہ نیک عمل کرنے والوں سے اللّٰہ نے مغفرت اور بڑے اجر کا وعدہ کیا ہے۔ سرکردہ شخصیات کو پروفیسر شاہ محمد وسیم اور سنیر صحافی سید عالم نقوی کے نام سے ایوارڈ 2025 تفویض کیا جائے گا، ان شاءاللہ۔

مہمان ذی وقار ڈاکٹر الیاس نوید گن ری، پرنسپل مدرسہ چاچا نہرو، علی گڑھ نے کہا کہ قرآن کا پیغام علم و عمل کے حوالے سے واضح ہے اور رسول اکرم ص پر جو پہلی وحی نازل ہویٔ اس سے بھی علم کی مغفرت ہمیت ظاہر ہے۔ اس کے علاوہ رسول ص کی سیرت طیبہ و حدیث پاک بھی علم و عمل پر زور دیتی ہے۔ انسان کی شخصیت سازی کے لیے علم کے ساتھ ساتھ اس پر عمل پیراں ہونا نہایت لازمی ہے۔

حاضرین میں موجود طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوۓ مہمان خصوصی، پروفیسر نشاط فاطمہ، لائیبریرین، مولانا آزاد لاںٔبریری اے ایم یو علی گڑھ نے تعلم کی اہمیت پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ یہ آپ کے مستقبل اور تابناک کیریر میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل خواندگی پر بھی ان کی توجہ مبذول کرائی اور اس کے حصول و استعمال پر زور دیا و اپنی قیمتی آراء و تجربات سے روشناس کروایا کہ ڈیجیٹل علم کو اپنے کیریئر کی بہتری و مفید بنانے کے لیے اسے استعمال کریں اس کے ساتھ متنبہ بھی کیا کہ زیادہ تفریح کے لیے استعمال نہ کریں۔ آپ سے آپ کی، خاندان، معاشرے و ملک کی ترقی میں اہم کردار کی امیدیں وابستہ ہیں۔

اپنے صدارتی کلمات میں پروفیسر لطیف حسین شاہ کاظمی، سابق صدر شعبۂ فلسفہ، اے ایم یو علی گڑھ نے کہا کہ قرآن پوری انسانیت کے لیے رہنما ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ قرآن علم و عمل پر زور دیتا ہے، لہٰذا ہر مرد و زن پر لازم ہے کہ مفید علم حاصل کریں اور روز مرہ کی زندگی میں اس پر دلچسپی سے عمل کریں اور ہر شعبوں میں مثبت کردار ادا کریں۔

پروفیسر کاظمی نے قرآن، روایات پیغمبر ص، امام علی ع، اولاد محمد مصطفیٰ ص، سر سید، اور علامہ اقبال کا حوالے دیتے ہوۓ کہا کہ مفید علم اور عمل سے ہی ہم اپنے ملک میں امن، محبت، عدل و انصاف، اور ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں محترمہ خدیجہ حسین، محترمہ بصریٰ حسن رضوی و محترم علی صفدر نقوی صاحب نے بھی علم و عمل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مذاکرہ کے بعد محترم اسلم مہدی صاحب (سابق لاںٔبریرین جے این میڈیکل کالج، اے ایم یو علی گڑھ)، محترم اصغر مہدی صاحب (آرزو) ڈاںٔریکٹر و بانی اظفر فاؤنڈیشن، اور محترم عادل صاحبان کو ان کی گرانقدر خدمات پر سنیر صحافی سید عالم نقوی ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا، جبکہ پروفیسر عابد علی خان، انجینیرنگ ڈپارٹمنٹ، اے ایم یو علی گڑھ، ڈاکٹر وصی جعفری، سوپر 72 کے ڈائریکٹر و بانی اور محترم اسد علی خان، علی گڑھ پرایٔویٹ آیٔ ٹی آیٔ (ڈاںٔریکٹر و بانی) کو تعلیم کے میدان میں گرانقدر خدمات انجام دینے کی وجہ پروفیسر شاہ محمد وسیم ایوارڈ 2025 تفویض کیا گیا۔ جن اہم شخصیات کے دست مبارک سے اعزاز سے نوازا گیا ان کے اسم گرامی ہیں پروفیسر لطیف حسین شاہ کاظمی صاحب، پروفیسر نشاط فاطمہ صاحبہ، پروفیسر ریاض محمود صاحب، محترم کاظم عابدی صاحب، ڈاکٹر سید بصیر الحسن وفا نقوی صاحب اور ڈاکٹر شجاعت حسین صاحب ہیں۔

محترم ڈاکٹر سید بصیر الحسن وفا نقوی صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ کثیر تعداد میں معزز حضرات، خواتین، طلباء و طالبات نے شرکت کر پروگرام کو کامیابی کے اختتام تک پہنچایا۔

علی گڑھ میں عصرِ حاضر میں علم و عمل کی اہمیت پر مذاکرہ/تعلیمی میدان میں گراں قدر کام کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا

علی گڑھ میں عصرِ حاضر میں علم و عمل کی اہمیت پر مذاکرہ/تعلیمی میدان میں گراں قدر کام کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا

علی گڑھ میں عصرِ حاضر میں علم و عمل کی اہمیت پر مذاکرہ/تعلیمی میدان میں گراں قدر کام کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا

علی گڑھ میں عصرِ حاضر میں علم و عمل کی اہمیت پر مذاکرہ/تعلیمی میدان میں گراں قدر کام کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha