جمعرات 13 فروری 2025 - 09:27
15 شعبان المعظم؛ 1000 سے زائد موکب زائرین کی پذیرائی کے لیے آمادہ

حوزہ/صوبۂ قم کی سیکیورٹی کے سربراہ کے مطابق، پیغمبرِ اعظم روڈ سے مسجد جمکران سمیت قم کے مختلف علاقوں میں، ایک ہزار سے زائد موکب زائرین کی پذیرائی کے لیے آمادہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گورنر قم کے تعلقات عامہ کے سربراہ مرتضٰی حیدری نے ولادتِ باسعادت حضرت امام زمانہ علیہ السّلام کی مناسبت سے قم میں لگائے جانے والے موکب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ممالک جیسے آذربائیجان، فرانس، افغانستان، عراق، تھائی لینڈ، کویت، ہندوستان، پاکستان، شام، فلسطین، نائیجیریا، یمن، لبنان اور سعودی عرب سے مؤمنین نے موکب لگا کر زائرین کی پذیرائی کریں گے۔

جناب حیدری نے ان دنوں قم میں ٹریفک کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے، جس کا تخمینہ تقریباً 40 لاکھ ہے، ٹریفک کے انتظام کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے مختلف مقامات پر متعدد پارکنگ تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم قم کے شہریوں سے درخواست کرتے ہیں کہ غیر ممالک اور ملک کی کثیر تعداد میں زائرین کی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ ذاتی گاڑیاں لانے سے گریز کریں، تاکہ زائرین زیادہ آسانی سے سفر کرسکیں۔

گورنر قم کے نائب پولیٹیکل سیکورٹی کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ زائرین کو چاہیے کہ وہ حفاظتی نکات پر خصوصی توجہ دیں اور اگر کوئی مشتبہ واقعہ دیکھیں تو سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے معاملے کی اطلاع دیں۔

انہوں نے موکب کی خدمات کے بارے میں کہا کہ پیغمبرِ اعظم روڈ اور مسجد جمکران کے راستے اور قم کے مختلف علاقوں میں ایک ہزار سے زائد موکب لگائے جا چکے ہیں اور زائرین کے استقبال کے لئے تیار ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha