حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر اور انقلاب اسلامی ایران کی فتح کی 46 ویں سالگرہ کی مناسبت سے نماز مغرب اور عشاء کے بعد ممبئی کی ایرانی مسجد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں علماء کرام نے بھی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، پھر اس کے بعد حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السّلام کے طالبعلم جناب غلام رضا سلمہ جناب حضرت علی اکبر علیہ السلام کی شان میں مدح سرائی کی،منعقدہ تقریب میں اہل بیت(ع) علیہم السلام کے چاہنے والے مومنین کے علاوہ ممبئی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانۂ کے سربراہ حسن محسنی فرد اور ممبئی میں اسلامی جمہوریہ ایران کلچر ہاوس کے سربراہ محمد رضا فاضل نے بھی شرکت کی۔
کلچر ہاؤس کے سربراہ محمد رضا فاضل نے اعیاد شعبانیه کی خوشیوں کی مناسبت سے مبارکباد دیتے ہوئے امام خمینی (رہ) کو اہل بیت (ع) کے سچے پیروکار قرار دیا ،جو بغیر کسی خوف کے حق کی راہ پر گامزن رہی اور اپنے ایمانی فریضے کو ادا کیا۔
اس موقع پر مولانا مظہر نقی نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد ان نمایاں کارناموں میں سے ایک قرآن کریم کے حفاظ کی تربیت ،جن کی تعداد میں انقلاب اسلامی کے بعد قابلِ قدر اضافہ ہوا ہے۔
منعقدہ تقریب سے امام خمینی (رہ) کی عظمت اور انقلاب اسلامی کے کارناموں کے بارے میں مولانا محسن ناصری نے کہا: آج انقلاب اسلامی کی برکت سے ایران نے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جن کا ایران اسلامی کے دشمن بھی اعتراف کرتے ہیں۔
مولانا سید عابد رضا نے امام خمینی کی اسلامی طرز زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان کی اسلامی طرز زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین سید محمد فیاض باقر نے اپنی مختصر تقریر میں بیان کرتے ہوئے کہا: ایرانی انقلاب کے پیغام سمجھیں اور اسلامی اقدار کے احیاء اور عصر حاضر میں استکباری طاقتوں کے خلاف مزاحمت اور اسلامی مزاحمتی تنظیم کی حمایت کو اپنا فریضہ سمجھتا ہے۔ آخر میں انہوں نے خدا تعالیٰ سے اس انقلاب کا امام زمان علیہ السلام کی انقلاب سے متصل ہونے کی تمنا کی، اس پروگرام میں مولانا یوسف، مولانا عزیز حیدر، مولانا دعبل اصغر نے بھی خطاب کرتے ہوئے انقلاب اسلامی ایران کی برکات سے متعارف کروایا۔
آپ کا تبصرہ