۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید احمد علی عابدی

حوزہ/ حرم امام رضا (ع) کے شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے امام جمعہ خواجہ مسجد ممبئی سے خصوصی ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا (ع) کے شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے امام جمعہ خواجہ مسجد ممبئی سے مشہد مقدس میں ملاقات کی، اس ملاقات میں حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید احمد علی عابدی نے اپنے بیان میں کہا: ہندوستان سے حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت آنے والے زائرین کی خاص پذیرائی کی جائے کیونکہ وہ ایک خاص عقیدت کے ساتھ یہاں حاضر ہوتے ہیں۔

ہندوستان سے زیارت امام رضا (ع) کے لئے آنے والے زائرین کی خاص پذیرائی کی جائے

انہوں نے کہا: بہت سے زائرین نہ جانے کتنی مشکلات کے بعد یہاں آپاتے ہیں، اس وجہ سے ان زایرین پر خاص توجہ دی جائے۔

ہندوستان سے زیارت امام رضا (ع) کے لئے آنے والے زائرین کی خاص پذیرائی کی جائے

امام جمعہ خواجہ مسجد ممبئی نے حرم امام رضا علیہ السلام کے مہمان خانے کی خدمات کو سراہتے ہوئےکہا :ہندوستان سے آنے والے تمام زائرین کو دسترخوان امام رضا علیہ السلام کا تبرک دیا جائے، البتہ چوں کہ زائرین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور ان تمام زائرین کو دسترخوان امام رضا علیہ السلام کا تبرک، چاہے نمک یا چاول کے چند دانوں کے ہی صورت میں ہوں، ان زائرین کو تبرک دیا جائے تا کہ زائرین یہاں سے خالی ہاتھ واپس نہ جائیں کیوں کہ ہندوستان کی ثقافت اور کلچر ہے اور عقیدہ بھی ہے کہ امام رضا علیہ علیہ السلام سے ایک خاص عشق و محبت رکھتے ہیں، جب بھی ہم لوگ گھر سے باہر جاتے ہیں یا کہیں سفر پر جاتے تو ہمارے بازؤں پر امام رضا علیہ السلام سے منصوب امام ضامن ہمارے بازؤوں پر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا: ہندوستان میں اکثر جگہوں پر قمری مہینہ کی سترہویں تاریخ کو امام رضا علیہ السلام کے دسترخوان کی نذر دی جاتی ہے۔

ہندوستان سے زیارت امام رضا (ع) کے لئے آنے والے زائرین کی خاص پذیرائی کی جائے

ملاقات کے آخر میں انہوں نے رہبر معظم آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے وہ بیانات جو انہوں نے ہندوستان اور ہندوستانی شیعوں کے سلسلہ میں دئے تھے اس کا ذکر کرتے ہوئے امام راحل (رہ) کے اقوال کو بھی نقل کیا۔

اس کے بعد شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے کہا کہ ہم آپ کی باتوں کو حرم کے متولی تک ضرور پہنچائیں گے۔

ہندوستان سے زیارت امام رضا (ع) کے لئے آنے والے زائرین کی خاص پذیرائی کی جائے

اس ملاقات میں شعبہ زائرین غیر ایرانی کے سربراہ نے مولانا سید احمد علی عابدی کی خدمت میں حرم مطہر کے تبرکات پیش کئے اور رواق غدیر میں خصوصی خطاب کرنے کی دعوت دی، مدیر جامعۃ الامام امیر المومنین (ع) نے بھی حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ذوالفقاری کو ہندوستان آنے کی دعوت دی۔

اس ملاقات کے دوران خادم حرم مطہر امام رضا (ع) سید عباس رضا عابدی بھی موجود تھے جو امام جمعہ خواجہ مسجد ممبئ کی ہمراہی کر رہے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .