۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
کراچی

حوزہ/ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوامِ عالم امریکا اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف سخت اقدامات کریں، ورنہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی، اسرائیل کی ناجائز ریاست مٹ کر رہے گی اور مظلوم فلسطینیوں کا خون رنگ لائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر کراچی میں ناصرانِ فلسطین کے زیرِ اہتمام شون سرکل کلفٹن سے بوٹ بیسن تک یکجہتی امت اور دفاع فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلاتفریق مذہب و مسلک اور ہر قسم کی سیاسی و گروہی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہزاروں افراد نے شرکت کی، جس میں کثیر تعداد میں خواتین، بچے، بزرگ اور اسکولوں کے معصوم طلباء شریک تھے۔ ریلی میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے عنوان سے ایک بہت بڑی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا، جو عوام کی توجہ کا خصوصی مرکز بنی رہی۔ ریلی سے مختلف مذاہب جن میں ہندو، مسیحی اور سکھ برادری کے رہنماؤں کے علاوہ شیعہ سنی دیوبندی بریلوی اہلحدیث و صوفی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ ریلی میں سول سوسائٹی اور وکلاء نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تصاویر دیکھیں:

کراچی میں ناصرانِ فلسطین کے تحت یکجہتی امت و دفاع فلسطین ریلی

ریلی سے علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ ناظر عباس تقوی، حسن رضا سہیل، علامہ صادق تقوی، علامہ عقیل موسیٰ، مولانا رجب علی بنگش، سید عباس حیدر زیدی، مولانا قاضی احمد نورانی، مولانا فیروز الدین رحمانی، منگلا شرما چیئرمین ہندو کونسل، پاکستان بشپ کونسل کے نمائندہ، سردار منگل سنگھ و دیگر نے خطاب کیا۔ شرکاء ریلی راستے بھر اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے رہے اور حماس اور حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی تحریکوں کے مجاہدین اور غزہ فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینی پرچم ہاتھوں میں لئے مارچ کرتے رہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوامِ عالم امریکا اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف سخت اقدامات کریں، ورنہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی، اسرائیل کی ناجائز ریاست مٹ کر رہے گی اور مظلوم فلسطینیوں کا خون رنگ لائے گا۔ مقررین نے مزید کہا کہ اسرائیل کا خاتمہ نزدیک ہے، دنیا میں ظلم و جور کے خلاف مظلوم قوتیں اٹھ کھڑی ہوئی ہیں، شیطان بزرگ اور دیگر استکباری قوتوں کی بدترین شکست کا آغاز ہو چکا ہے، غزہ فلسطین پر امریکی سرپرستی میں اسرائیلی ، جس میں فلسطین کے عوام، اسپتال، اسکول، شہری آبادیوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی مسلسل ظلم و ستم کی سیاہ داستان رقم کر رہی ہے۔ قبل ازیں علامہ حسن ظفر نقوی اور علامہ ناظر عباس تقوی کی قیادت میں امام بارگاہ المحسن فیڈرل بی ایریا سے بھی بڑی تعداد میں عوام کے قافلوں نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .