۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
مولانا حسن ظفر نقوی

حوزہ/ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غزہ جارحیت کو ایک سو دن ہو رہے ہیں تاہم فلسطینی مزاحمت پائیداری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت ہے ہم حماس کے ساتھ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی/معروف عالم دین و مذہبی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہم سب کا فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفد نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کی قیادت میں مولانا حسن ظفر نقوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر صابر ابو مریم، حماد بھٹو،سید حسین امام اور دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی رہنماؤں نے اتوار 14 جنوری کو شارع فیصل پر غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی جس پر علامہ حسن ظفر نقوی نے یقینی شرکت سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے عنوان سے مسلسل جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ غزہ میں امریکہ اور اسرائیل کے مظالم نے مغربی دنیا کی حکومتوں کے کھوکھلے نعروں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غزہ جارحیت کو ایک سو دن ہو رہے ہیں تاہم فلسطینی مزاحمت پائیداری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت ہے ہم حماس کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر اسلامی مزاحمتی بلاک حزب اللہ، جہاد اسلامی، انصار اللہ اور حشد الشعبی کی جانب سے غزہ کے ساتھ یکجہتی کے لئے امریکہ و اسرائیل مخالف کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ 14 جنوری کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ایک سو دن مکمل ہو رہے ہیں تاہم جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ ملین مارچ شارع فیصل پر نکالا جائے گا اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی کہ تمام تر وابستگیوں سے بالا تر ہو غزہ ملین مارچ میں شرکت کریں۔

فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھیں گے، عوام غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کریں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .