حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روالپنڈی-اسلام آباد / قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مجمع جہانی تقریب مذاہبِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری نے اپنے اعلی سطحی وفد جس میں مجمع تقریب کی سپریم کونسل کے رکن مولانا نذیر احمد سلامی اور ڈاکٹر آقای محسن مسچی و دیگر شامل تهے کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔
تصویری جهلکیاں: قائد ملت جعفریہ پاکستان سے عالمی ادارہ مجمع جہانی تقریب مذاہبِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
ملاقات میں شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بهی شامل تهے۔
ملاقات میں ڈاکٹر حمید شہریاری نے اتحاد امت کیلئے پاکستان میں قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تها کہ عالمی سطح پر اتحاد امت کی کاوشوں میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے علماء و دانشوروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جن سے دنیا کے دیگر اسلامی ممالک مستفید ہو سکتے ہیں۔
نہوں نے مسلم ممالک کے مابین اسلامی یونین کی تشکیل کی اپنی تجویز کے مفاہیم پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو عملی طور پر ایک امت کی لڑی میں پرونے کے نظریہ کو قابل عمل قرار دیا۔ اور اس ضمن میں پاکستان میں قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے کردار کو اتحاد امت کے لیے اہمیت کا حامل قرار دیا۔
اس موقع پر قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مہمانان گرامی کے دورہ پاکستان پر ان کو خوش آمدید کہا اور مجمع جہانی تقریب مذاہبِ اسلامی کی عالم کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ملک میں نفرت، گروہ بندی اور تکفیر کی فضاء کے خاتمے کے لیے ماضی میں کیے گئے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا اور امن و امان کے ساته ملک میں مذہب کے روشن چہرے اور اسلامی احیاء سے عوام کو روشناس کرانے کے بارے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں ان تجربات کی روشنی میں اسلامی ممالک کو یکجاءکرنے کی کاوشوں پر بهی اتفاق کیا۔ ملاقات کے آخر میں مہمان وفد کے سربراہ ڈاکٹر حمید شہریاری نے علامہ سید ساجد علی نقوی کو روایتی تحائف پیش کیے۔ بعدازاں وفد کے اعزاز میں قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے عشائیہ بهی دیا گیا۔