۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ تقی نقوی 

حوزہ/ مرکزی سینئر نائب صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی خدمات اور کوششوں کی بناپر ملی پلیٹ فارم کے دو سینیٹرز کامیاب ہوکر ایوان بالامیں پہنچائے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور نقوی بخاری سادات کے جدّاعلیٰ سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری اعلیٰ ا۔۔۔ہ مقامہ جنہیں برصغیر میں میں وارد ہوئے آٹھ سو سال ہو چکے انکی معروف درگاہ اوچ شریف ضلع بہاولپور میں ہے اسی تسلسل میں خاندان کے اجداد بزرگان کی مشہور درگاہ بلوٹ شریف ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور ملی پلیٹ فارم کی حمایت سے متعدد بار ایم پی اے منتخب اور صوبائی وزیر بننے والے مرحوم مخدوم زادہ سید مرید کاظم آف بلوٹ شریف کے رسم سوئم میں خاندانی اور ملی حوالے سے شرکت کیلئے قائد ملت جعفریہ کی جانب سے سینئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی کی سربراہی میں مرکزی رہنما علامہ سید افتخار حسین نقوی اور مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر پر مشتمل دفد نے شرکت کی۔

سینئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی نے آخری خطاب میں قائد ملت جعفریہ پاکستان اور وفد کی طرف سے مرحوم کے لواحقین، عزیز و اقارب اور احباب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی ملّی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مرحوم کی پر خلوص ملّی خدمات قابل تعریف ہیں جنہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں مرحوم کی خدمات اور کوششوں کی بناپر ملی پلیٹ فارم کے دو سینیٹرز کامیاب ہوکر ایوان بالامیں پہنچائے گئے مرحوم کی ان کاوشوں کو تاریخ کے اوراق پر سنہری الفاظ سے لکھا جائےگا ۔

آخر میں علامہ سید محمد تقی نقوی نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کراتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .