۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ جامعۃ النجف ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے پرنسپل علامہ سبطین سبزواری دوبار شیعہ علماءکونسل پنجاب کے صدر، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سمیت مختلف تنظیمی ذمہ داریوں پر کام کر چکے ہیں ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے علامہ سبطین سبزواری سے مرکزی نائب صدر کے عہدے کا حلف بھی لیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کو شیعہ علماء کونسل پاکستان کا مرکزی نائب صدر مقرر کردیا ہے ۔

یاد رہے کہ جامعۃ النجف ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے پرنسپل علامہ سبطین سبزواری دوبار شیعہ علماءکونسل پنجاب کے صدر، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سمیت مختلف تنظیمی ذمہ داریوں پر کام کر چکے ہیں ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے علامہ سبطین سبزواری سے مرکزی نائب صدر کے عہدے کا حلف بھی لیا ۔

اس موقع پر مختلف تنظیموں ، علماء اور تنظیمی رہنماوں نے علامہ سبطین سبزواری کو مرکزی کابینہ میں ذمہ داری ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے اور ان کی تعیناتی پر قائد ملت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نڈر اور بے باک رہنما کو مرکزی نائب صدر نامزد کرکے انہوں نے کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .